شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والے ہے
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا حال ہے سب دوستوں کا امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے میں بھی ٹھیک ہوں
سب سے پہلے آپ کی خدمت میں ایک حدیث پیش کرتا ہوں
(میں تقسیم کرنے والا ہوں )
:رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جس شخص کے ساتھ اللہ تعالی بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے اور بے شک میں دین اور بھلائی تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ عطا۔ ۔۔۔۔ کرنے والا ہے میری امت کی ۔۔۔۔ایک جماعت ہمیشہ حق پر رہے گی اسے کوئی نہیں مٹا سکے گا یہاں تک کہ اللہ کا دین غالب ہو جائے گا ۔،،
(بخاری شریف )
اب میں اپنی بات شروع کرتا ہوں
روزانہ کی طرح صبح اٹھا وضو کیا اور نماز پڑھای نماز کے بعد کلاس میں چلا گیا آج ساڑھے دس بجے چھوٹی کر دی تھی کیونکہ آج گرمی بہت تھی چھوٹی کے بعد کولر پنکھے میں پانی ڈلوایا موٹر چلا کے پھر پنکھا چلا کے سو گیا گرمی اتنی تھی کہ کولر پنکھے کی ہوا بھی اثر نہیں کر رہی تھی تھوڑی دیر بعد آنکھ لگ گئی ڈیڑھ بجے کولر پنکھے سے آواز آنے لگی میں نے اٹھ کر دیکھا تو کولر پنکھے کے اندر پانی ختم ہو گیا تھا ٹینکی بالکل خالی ہو گئی تھی
اس وجہ سے پانی والی موٹر آواز کررہی تھی
میں نے اٹھ کر پنکھا بند کر دیا پھر چھت والا پنکھا چلا کے سو گیا دو بجے اٹھ گیا اٹھ کر نہانے چلا گیا نہانے کے بعد نماز پڑھائی پھر بچوں کو پڑھایا عصر کی نماز سے پہلے چھوٹی کردی پھر نماز پڑھائی نماز کے بعد میں اپنے کمرے میں چلا گیا جیسے ہی برآمدے میں پہنچا پرندوں کے لیے کھولا رکھا ہوا ہے اس کے اندر نظر پڑی تو اس کے اندر بھی پانی نہیں تھا
پھر میں نے پانی بھرا
مجھے پرندوں سے بہت پیار ہے اس لئے اللہ پاک نے ہماری مسجد میں پرندوں کے تین چار گھونسلے بنا دیے
اس موسم میں پرندے بچے دیتے ہیں تقریبا ہر کچے پکے گھر میں پرندے گھونسلے بناتے ہیں اس لئے ہم سب کو چاہیے ہے کہ ان کے لئے پانی اور خوراک کا بندوبست رکھے گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے پرندے اپنے گھونسلوں سے زیادہ دور بھی نہیں جاتے اس لیے بھوکے اور پیاسے ہوتے ہیں اس لیے ان کے لیے کوئی نہ کوئی انتظام ہونا چاہیے گھر میں کیونکہ بعض پرند صاف پانی پیتے ہیں اللہ پاک ہم سب کو اس کا اجر دے گا
امید کرتا ہوں آپ سب کو میری پسند آئے گی اوکے اللہ حافظ اب میں سوتا ہوں ،اپنا خیال رکھنا جوآپ کا خیال رکھتے ہیں ان کا بھی خیال رکھنا اور جو آپ کا خیال نہیں رکھتے ان کا بھی خیال رکھنا
والسلام