اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا حال ہے آپ سب دوستوں کا خیریت سے ہیں
امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے
الحمدللہ میں بھی ٹھیک ہوں
اپنی بات شروع کرنے سے پہلے میں آپ کی خدمت میں ایک حدیث پیش کرتا ہوں حج کے حوالے سے
حضورنبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایا:
جو شخص حج یا عمرہ کرنے کیلئے نکلا اس کے ہر قدم کے بدلے دس لاکھ نیکیاں ملتی ہیں ۔اور دس لاکھ گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس لاکھ درجے بلند کر دیئے جاتے ہیں یہاں تک کہ اہل وعیال کی طرف لوٹ آۓ ۔(رواہ ابن عساکر)
اب میں اپنی بات شروع کرتا ہوں
روزانہ کی روٹین کے مطابق صبح اٹھا وضو کیا اور نماز پڑھائی نماز کے بعد اپنی کلاس میں چلا گیا مجھے دو تین دن سے بخار تھا بہت تیز چھٹی کرنے کا بہت دل تھا پر مجبوری تھی چھٹی نہیں کی بخار کی وجہ سے جسم میں درد بہت تھا پھر میں نے ڈاکٹر کو فون کیا اس نے کہا آجاؤ بی پی چیک کرتے ہیں بی پی چیک کیا تو140پے تھاپھر اس نے گولی دی کہا کہ کھا کر سو جاؤ انشاءاللہ جلد آ رام ہوجاےگا میں گولی کھا کر سو گیاجب میں ظہر کو اٹھا تو اللہ کے حکم سے میں ٹھیک تھا بس تھوڑی بہت کمزوری ہے ۔عصر کی نماز کے بعد ایک دوست آیا اس نے کہا کہ آپ کو بہر لے جاتا ہوں فریش ہو جاؤ گے پھر ہم موٹر سائیکل پہ بہر چلے گئے وہ جا کے ہم نے تھوڑے سے پکوڑے لیےاس کے بعد جوس والی دکان پہ چلے گئے وہاں جا کے ہم نے جوس پیا
پھر ہم مغرب کی نماز کے قریب واپس آگئے اب ماشاءاللہ طبیعت بھی ٹھیک ہے دو تین دن کے بعد آج ایک روٹی کھائی پہلے تو نارمل غذا استعمال کر رہا تھا ۔
یہ تھی جی میری آج کی ڈائری
امید کرتا ہوں میری ڈائری سب کو پسند آئے گی
اوکے جی فی امان اللہ
اپنا خیال رکھنا اور ان کا بھی جوآپ کا خیال نہیں رکھتے
اور ہاں دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں
شکریہ
وسلام