شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے میں امید کرتی ہوں کہ میری بہنیں اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں گی میں اج کافی دنوں کے بعد اپ کے سامنے ڈائری لے کر حاضر ہوئی ہوں ڈائری نہ لکھنے کی وجہ یہ تھی کہ میری گائے کافی دنوں سے بیمار تھی جس کی پریشانی کی وجہ سے میں اپنی ڈائری اپ سے شیئر نہیں کر سکی میری گائے اٹھ مہینوں کی گبھن ہے اور پچھلے کچھ دنوں سے پہلے اٹھنے میں تکلیف ہوتی تھی اور پھر کچھ دن کے بعد بالکل بھی اٹھ نہیں سکتی تھی محلے کی کچھ لڑکے اور گھر والے مل کر اس کو اٹھانے کی کوشش بھی کرتے تھے تو وہ کھڑی نہیں ہو سکتی تھی جس کے علاج معالجہ ہو رہا تھا اور گائے کو کافی ساری بوتلیں اور ٹیکے بھی لگائے اور گائے کی مالش اور اس کی دیکھ بھال کی وجہ سے میں کافی مصروف رہی اپ الحمدللہ اللہ پاک کے فضل اور کرم کے ساتھ گائے کی طبیعت کافی بہتر ہے اور اپنے پیروں پر کھڑی بھی ہو جاتی ہے
اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اپ دن بدن اس کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اب انشاءاللہ میں اپنی بہنوں کے ساتھ اپنی روز کی ڈائری بھی شیئر کرتی رہوں گی میری اپ سب بہنوں اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ میری گائے کے لیے خصوصی دعا کریں تاکہ اللہ پاک اسے صحت کاملہ عطا فرمائے
اللہ پاک اپ کی گائے کو صحت دے ۔۔امین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit