دوستو صبح اٹھنے کے بعد میں کافی دیر بستر میں لیٹا رہا کیونکہ آج کل کافی سردی ہوتی ہے۔پھر اٹھ کر میں نے ہاتھ منہ دھویا۔ہاتھ منہ دھونے کے بعد میں نے ناشتہ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے ٹوتھ پیسٹ کیا۔اس کے بعد میں کافی دیر کمرے میں لیٹا رہا۔پھر میں دھوپ لگانے باہر نکل گیا۔میں کافی دیر دھوپ لگاتا رہا۔پھر میں گھر واپس آگیا واپس آکر میں نے گھر کے کچھ کام وغیرہ کیے۔میں نے گھاس کا کترا کیا اس کے بعد میں نے اور بہت سارے کام کیے۔پھر میں نے کافی دیر موبائل کا استعمال کیا موبائل استعمال کرنے کے بعد میں نے موبائل کو چارجنگ پہ لگا دیا۔پھر میں سلنڈر میں گیس بھروانے تری خیل چلا گیا۔ میں نے سلنڈر میں گیس بھروائی۔سلنڈر میں گیس بھروانے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔
دوپہر بارہ بجے میں نے کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر آرام کیا۔پھر میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا ٹیسٹ میچ دیکھنے لگ گیا۔دو بجے میں نے چائے پی۔چائے پینے کے بعد میں کچھ دیر کے لئے باہر نکل گیا۔جب واپس آیا تو میں نے مرغیوں کو دانے ڈالے۔پھر میں اپنے کزن کے پاس چلا گیا۔ہم نے کافی دیر گپ لگائی۔اس کے بعد میں واپس آ گیا۔ اس کے بعد میں فصل دیکھنے چلا گیا۔میں نے فصل دیکھی۔ فصل دیکھنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔
ساڑھے چھ بجے میں نے کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے لگ گیا۔اور ساتھ ساتھ چائے بھی پیتا رہا۔چائے پینے کے بعد میں نے ڈائیری لکھی۔امید ہے آپ کو ڈائیری پسند آئی ہوگی اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے۔آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit