#club5050 || The diary game ♥️ || @saleemkhana || 22/08/2022

in hive-104522 •  2 years ago 

IMG_20220822_234558.jpg

السلام علیکم 🤝

♥️السلام علیکم, کیسے ہیں آپ سب لوگ. امید ہے آپ سب لوگ خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے. اور آپ لوگوں کے دن اچھے گزر رہے ہوں گے. میرے بھی دن اچھے گزر رہےہیں اللہ کا شکر ہے.♥️

صبح 🌅

♥️معمول کے مطابق صبح سویرے اٹھا کر نماز ادا کی اور نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آیا غسل کیا اور غسل کرنے کے بعد ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں کچھ دیر کے لئے باہر تازہ ہوا میں چلنے پھرنے کے لیے چلا گیا وہاں سے واپس آکر میں نے اپنے مرغیوں کو باہر نکالا اور ان کو خوراک اور پانی دیا اس کے بعد چھوٹے چوزوں کو باہر نکالا اور ان کو خوراک اور پانی دیا♥️

شام 🌃

♥️دوپہر کے وقت میں معمول کے مطابق اپنے والد صاحب کے ساتھ ہوتا ہوں کیونکہ ان کی طبیعت خراب نہیں ہے اور کسی بھی وقت ان کو میری ضرورت پڑتی ہے لہذا ان کے ساتھ رہتا ہوں جب ان کی طبیعت بہتر ہوتی ہے تب جاکر میں کہیں جاتا ہوں ورنہ اس کے علاوہ میں ان کے پاس سے ایک منٹ کے لئے بھی دور نہیں ہوتا جب عصر کا وقت ہوا اس وقت میرے والد صاحب کی طبیعت کافی بہتر تھی تو میں نے اپنے دوست کو کال کی کہ چلو کچھ دیر کے لئے باہر چل پھر کر آتے ہیں. اس کے بعد میں اور میرا دوست شہر کے لیے روانہ ہو گئے وہاں پر ایک ہوٹل پر بیٹھے اور چائے پی چائے پینے کے بعد میں نے وہاں پر چند تصویریں بھی بنائی جو کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا امید ہے آپ سب لوگوں کو میری یہ چند تصویریں پسند آئیں گی جب شام کا وقت ہوا تو میں نے اپنے دوست کو بولا کہ ابھی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوتے ہیں وقت کافی زیادہ ہوگیا ہے لہذا ہم وہاں سے نکلے اور اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے دوست کو الوداع بولا اور اپنے گھر آ گیا گھر پہنچنے کے بعد کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں نے ایک چھوٹا سا کام کرنا تھا وہ کیا اور اس کے بعد بھی میں اپنی پوسٹ بنانے کے لیے بیٹھ گیا اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور برے کاموں سے بچائے اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرمائے آمین♥️

IMG_20220820_184742.jpg

IMG_20220820_184741.jpg

IMG_20220820_184717.jpg

IMG_20220820_184709.jpg

IMG_20220820_184654.jpg

IMG_20220820_184646.jpg

اختتام 🔚

♥️تو یہ تھی میری آج کی ایکٹیویٹی اور تصویریں اس کے ساتھ میں آپ لوگوں سے اجازت چاہوں گا اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا. ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں اللہ حافظ.♥️


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!