کبھی زندگی کا یہ سفر اتنا خوبصورت محسوس ہوتا ھے کہ انسان چاہتا ھے کہ زندگی کے یہ خوبصورت لمحات ہمیشہ کے لیے یہیں تھم جائیں مگر انسان ان خوبصورت لمحوں کو ہر قدم پیچھے چھوڑتے ہوئے بھی زندگی کے سفر پر غمزدہ رہتا ھے.!!
اور کبھی یہ سفر اتنا کٹھن ہو جاتا ھے کہ انسان اسے جلدی سے طے کر کے اپنی منزل کو پانے کی خواہش کرتا ھے یوں کہا جائے تو بالکل بجا ھے کہ زندگی نت نئی تبدیلیوں کا نام ھے.!!
زندگی اگر گلاب کی مانند ھے تو کانٹےکی چھبن بھی ھے اگر دل کو بھانے والی صبح کی روشنی ھے تو رات کی خوفناک تاریکی کا نام بھی زندگی ھے .!!
کہتے ہيں - کہ موسم ، وقت ، زمانہ ، کیفیات ، نیکی ، بدی ، گناہ ، ثواب ، خوبصورتی ، بدصورتی ، رنگ ڈھنگ - سب اِنسان کے اندر موجود ہوتے ہیں - بس اِنہيں کھوجنے ، برتنے کا ہنر آنا چاہیئے . !!
ہمارے خیالات، الفاظ، جذبات، خواب اور دعائیں ہمارے باطن کی عکاسی ہوتی ہیں ان میں پاکیزگی لائیں، زندگی خودبخود خوبصورت ہوجائے گی.!!
zbrdst
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit