today my all engagements in school and home
دوستوں آج میں آپ کو اپنے دن کی مصروفیات کے بارے بتاؤں گا۔ آج میں صبح ساڑھےچھ بجے جاگا۔ آج بہت زیادہ کہرہ تھا اور شدید قسم کی سردی تھی ۔میں واک کرنے کے لئے چلا گیا . واک کرنے کے بعد گھر واپس آ گیا ۔ واپس آ کر میں نہانے کی تیاری کرنے لگا۔نہانے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کے بعد میں نے چائے پی ۔جب میں نے ناشتہ کر لیا تو میں سکول جانے کے لیے تیار ہو گیا۔موٹر بائیک چلاتے ہوئے ہاتھوں اور پاؤں کو بہت زیادہ سردی لگی اور انتہائی سردی تھی۔ اسکول پہنچتے ہوئے مجھے تھوڑا زیادہ وقت لگا ۔کیونکہ موٹر بائیک چلانا کافی مشکل ہو رہا تھا۔ جب میں اسکول پہنچا تو بچوں کی اسمبلی ہو رہی تھی۔ میں نے اپنے ہاتھوں گیس کے چولہے پر گرم کیا ۔اس کے بعد میں نے حاضری لگائی اور میں کلاس میں چلا گیا ۔کلاس میں جاکر میں نے کلاس کی حاضری لگائی اور پہلے پیریڈ میں نے ٹیسٹ لیا ۔اس کے بعد دوسرے پیریڈ میں ٹیسٹ لیا۔ تیسرے اور چوتھے پیریڈ میں کلاس کو پڑھایا۔اس کے بعد ہمارے اسکول کی بریک ہوگی۔بریک کے دوران چائے پی۔دو بجے ہمارے سکول کی چھٹی ہوگی ۔اس کے بعد میں گھر واپس آگیا۔ گھر آکر میں نے چائے پی اور تھوڑی دیر کے لیے آرام کیا۔اس کے بعد میں بازار چلا گیا۔ وہاں سے میں نے مچھلی خریدی۔مچھلی خریدنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔ شام کے وقت میں نے تھوڑی سی واک کی ۔واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آگیا ۔گھر آکر میں ڈائری لکھنا شروع کی۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی ۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر خدا حافظ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit