Betterlife thediarygame at urducommunity @shafqatmahmood
آج میں آپ کے لئے ایک اچھی سی ڈائری لے کر آیا ہوں اپنی دن بھر کی مصروفیات آپ کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں ۔امید کرتا ہوں کہ آپ سب کو پسند آئیں گی ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں اور اپنے روزمرہ کے کام خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے رہیں۔ دوستو آج میں پانچ بجے جاگا۔ جاگنے کے بعد میں سب سے پہلے وضو کیا وضو کرنے کے بعد میں نے نماز ادا کی اور اس کے بعد تسبیحات پڑھیں۔ نماز پڑھنے کے بعد میں چہل قدمی کرتا ہوا دور کھیتوں کی جانب چلا گیا ۔وہاں جا کر میں نے سیر کی۔ سیر کرنے کے بعد میں نے ورزش کی۔ورزش کرنے کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھراکر میں نے نہانا شروع کیا ۔نہانے کے بعدمیں نے کپڑے تبدیل کیے اور ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے چائے پی ۔اس کے بعد میں نے اپنے جوتوں کو پالش کیااور میں سکول جانے کے لیے تیار ہوگیا۔راستے میں پٹرول ڈلوایا ۔سکول جاتے ہوئے مجھے تقریباً آدھا گھنٹہ لگا ۔ ساڑھے سات بجے میں سکول پہنچ چکا تھا وہاں پہنچا تو بچوں کی اسمبلی ہو رہی تھی ۔بچوں کو اسمبلی کرائی ۔اس کے بعداسمبلی ختم ہوئی اور اپنی حاضری لگانے کے بعد میں کلاس میں چلا گیا مختلف کلاسز کو پڑھایا۔کیونکہ آج جمعہ کا دن تھا اور پانچ پیریڈکے بعد چھٹی ہوگئی ۔ساڑھے گیارہ بجے اسکول سے نکلا اور بارہ بجے کے قریب گھر پہنچ چکا تھاگھر واپس آ کر میں نے تھوڑا سا آرام کیا ۔ارام کرنے کے بعد میں نے کھانا کھایا اور اور جمعہ شریف کی تیاری کرنے لگا۔دو بجے میں نے جمہ شریف پڑھا ۔ جمعہ پڑھنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔اس کے بعد میں نے چائے پی ۔شام کے وقت میں باجرہ دیکھنے کے لئے چلا گیا باجرے کی فصل کافی اچھی تھی۔باجرہ سٹے نکالے ہوئے تھا ۔میں نے کچھ تصاویر بھی لی ہیں ۔اس کے بعد میں کرکٹ کھیلنے کے لئے چلا گیا وہاں جاکر میں نے کرکٹ کھیلی ۔ اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔ گھر آکر میں نے شام کا کھانا کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ۔اور میں نے ڈائری لکھنا شروع کی۔ڈائری لکھنے کے بعد آپ کے ساتھ شیئر کر دی ۔امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائیری پسند آئے گی۔اللہ تعالی سے دعا ہے آپ جہاں رہیں خوش رہیں اور ہنستے مسکراتے رہیں ۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit