صبح کا وقت
السلام علیکم دوستو کیا حال ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔دوستوں آج سال کا تیسرا نیا مہینہ ہے۔ آج 3مارچ ہے اور آج جمعرات کا دن ہے ۔آج میں سات بجے جاگا ۔میں جلدی جلدی اٹھا ۔میں نے دس سے پندرہ منٹ سیرکی ۔اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔ گھر آکر میں نے نہانے کی تیاری کرنے لگا۔نہانے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور میں سکول کے لئے روانہ ہوگیا۔
سکول میں مصروفیات
جب میں اسکول پہنچا تو بچوں کی اسمبلی ہو رہی تھی۔ میں بچوں کی اسمبلی میں چلا گیا۔اس کے بعد میں وہ آفس میں آگیا۔آفس میں آکر میں نے اپنی حاضری لگائی۔حاضری لگانے کے بعد میں نے اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور ان سے حال احوال پوچھا۔اس کے بعد میں کلاس میں چلا گیا۔ کلاس میں جاکر میں نے بچوں کی حاضری لگائی اور میں نے ان سے ٹیسٹ بھی لیا۔اسی طرح میں دوسری کلاس میں بھی مصروف رہا۔ بریک کے وقت ہم نے چائے پی اور گپ شپ لگائی۔ بریک کے بعد دوپیریڈ کے بعد ہماری چھٹی ہوگی ۔چھٹی کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔
گھر میں مصروفیات
جب میں گھر واپس آیا تو گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔کیونکہ آج جمعرات کا دن ہے اور آج ہم نے اپنے والد صاحب کی فاتحہ خوانی کے لئے پروگرام بنایا ہوا تھا۔مہمان آ چکے ہوئے تھے اور قرآن خوانی شروع ہوگی۔اتنے میں لنگر بھی تیار ہو چکا تھا تھوڑی دیر کے بعد مولوی آپ بھی آگئے۔مولوی صاحب نے دعا کرائی اور ہم نے لنگر تقسیم کرنا شروع کر دیا۔لنگر تقسیم کرنے کے بعد خود بھی لنگر کھایا۔اتنے میں شام کا وقت ہو چکا تھا۔ شام کے وقت میں تھوڑی سیر کرنے کے لئے چلا گیا۔ سیر کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔ گھر آکر میں نے سکول کے بچوں کے پیپر چیک کیے اور میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ۔ڈائری لکھنے کے بعد آپ کے ساتھ شیئر کردی۔ امید ہے کہ آپ کو ڈائری پسند آئے گی۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔