الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ وعلیٰ آلک واصحابک یا حبیب اللہ ۔تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں اور وہی بہتر رزق دینے والا ہے۔
السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ لوگ سب خیریت سے ہوں اور ہنسے مسکراتے رہیں۔ دوستواج 5 مارچ ہے اور آج ہفتے کا دن ہے۔ دوستوں آج میں آپ کو اپنے دن کی مصروفیات کے بارے بتاؤں گا۔ آج میں صبح ساڑھےچھ بجے جاگا ۔جاگنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے چلا گیا . واک کرنے کے بعد گھر واپس آ گیا ۔ میں نے ناشتہ کیا اور چائے پی ۔ اس کے بعد میں نے سکول کی تیاری کی ناشتہ کرنے کے بعد میں سکول کے لیے روانہ ہو گیا۔
سکول پہنچ کر میں اپنے کاموں میں مصروف ہوگیا ۔میں نے اساتذہ کرام کو سلام کیا ۔اس کے بعد میں نے اپنی حاضری لگائی۔میں اپنی کلاس میں چلا گیا۔ کلاس میں پہنچ کر میں نے طلبہ کو سلام کیا اور اس کے بعد میں نے کلاس کی حاضری لگائی۔حاضری لگانے کے بعد میں نے بچوں کو سبق پڑھایا اور اسی طرح دوسری کلاسز میں چلا گیا۔میں نے الحمد للہ آپ کا دن بہت ہی خوبصورت انداز میں گزارا۔بریک کے وقت ہم نے چائے پی۔چھٹی کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔
گھر واپس آ کر میں نے تھوڑی دیر کے لئے ارام کیا ۔اس کے بعد میں نے تھوڑا سا کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے چائے پی اور میں چارپائی پر لیٹ کر آرام کرنے لگا۔میں نے آدھا گھنٹہ آرام کرنے کے بعد میں نے جانوروں کو پانی پلایا اور میں موبائل استعمال کرنے لگا۔شام کے وقت میں واک کرنے کے لئے چلا گیا میں نے نیچر کی فوٹوگرافی بھی کی۔ زبردست موسم تھا۔ میں نے واک کرنے کے بعد میں نے مسواک کی اور میں گھر واپس آ گیا۔گھر واپس آتے ہوئے شام کی اذانیں ہورہی تھی۔ گھر واپس آ کر میں نے کھانا کھایا اور میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ۔امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ جہاں رہیں خوش رہیں۔ اللہ تعالی آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!