منقبت در شان
سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ
دجل کی موت ہے غیرت کا بادشاہ ہے عمرؓ
ایماں کی تازگی،مومن میں جا بجا ہے عمرؓ
نبی پاک نے مانگا تھا جس کو کعبہ میں
خدائے پاک کی نصرت کا آسرا ہے عمرؓ
نکل کے آ او ابو جہل مجھے روک تو درِ کعبہ
تمام کف*ر کو روندے ہوئے کھڑا ہے عمرؓ
قرآں کی آئتیں تائیدِ اقولِ فاروقی
جہل کے طوفاں میں لا شک ناخدا ہے عمرؓ
عدل کی رحمتیں اسی نام کا تعارف ہیں
عمرؓ مراد ہے،منشا ہے مدعا ہے عمرؓ
اسی کی ضرب سے ساکت پڑی زمیں اب تک
جری،شجاع ہے ہیبت ہے دبدبہ ہے عمرؓ
میرے خیال نے جتنے بھی لفظ سوچے ہیں
سبھی سے ارفع و اعلی ہے اور بڑا ہے عمرؓ
حضور آپؐ کا مسکن ہے جنتِ فردوس
حضور آپؐ کے روضے میں سو رہا ہے عمرؓ
عمرؓ امام ہے حیدرؓ کا بعد از صدیقؓ
سبھی کا پیشوا،رہبر ہے رہنما ہے عمرؓ
وہ ایک خط جسے نیل پڑھ کے جاری ہے
کرم کا فیصلہ کرامت کی انتہا ہے عمرؓ
عمرؓ قبول ہے مقبول عمرؓ منظورِ نظر
عمرؓ عظیم ہے عظمت ہے پارسا ہے عمرؓ
تنویر آپ کا کَمِّی میری اولادیں بھی
عمرؓ امیر ہے ہر صفت میں جدا ہے عمرؓ
✍️
خاکپائے امیر عزیمت محمد تنویر ڈھلوں
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order: Trending
Loading...