اسلام علیکم کیا حال چال ہیں اور کیسے ہیں سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے.. اللہ تعالیٰ تمام مسلمان بھائیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
اللہ کی رضا کا حقیقی معیار
دو شخص ایک ساتھ مچھلی کا شکار کرنے جاتے ہیں
ایک شخص اللہ کا فرمانبردار ہے ، دوسرا اللہ کا نافرمان ہے ۔ دونوں ایک ساتھ مچھلی کا شکار کرنے جاتے ہیں ، ایک اپنے بتوں کا نام لیتا ہے اور جال پھینکتا ہے ، اس کے جال میں مچلیاں آتی ہیں ۔ دوسرا اللہ کا نام لیتا ہے اور جال پھینکتا ہے تو اس کے جال میں کچھ نہیں آ تا اس کا جال خالی آتا ہے ، کوشش کر تے کرتے شام ہو گئ ہے ۔ وہ اللہ کا نافرمان بتوں کو پوجنے والا غیر اللہ کا پکار نے والا اپنی مچھلیوں کا تھیلا بھر کر لاتا ہے
اور یہ اللہ کا مانے والا اپنا تھیلا خالی لے کر آتا ہے ، اللہ کا فرشتہ
( کراماً کاتبین ، حساب کتاب لکھنے والافرشتہ
غمگین ہوتا ہے اور عرض کرتا ہے کہ اے اللہ ! وہ تیرا نام
لینے والا خالی ہاتھ آرہا ہے اور تیرے دشمنوں کا نام لینے والا مچھلیوں سے بھرا ہوا تھیلا لے کر آ رہا ہے ۔ اس پر اللہ رب العزت فرشتے کو ان دونوں کا آخرت میں ٹھکا نہ دکھا تے ہوۓ کہتے ہیں کہ دیکھ ! جو مچھلیاں بھر کے لا رہا ہے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ، مچھلیاں اس کے کس کام کی ؟ اور جو خالی ہاتھ آ رہا ہے اس کا مسکن یہ جنت ہے اوراس کا کوئی بدل نہیں ہے. ( میالالین بس ۱۳۰ ) جیسے ہم کہتے ہیں کہ وہ اتنے نافرمان ہیں لیکن پھر بھی مزے کر رہے ہیں اور ہم اتنے فر ما نبر دار ہیں پھر بھی تکلیفوں میں مبتلا ہیں ۔ارے ! اللہ کے یہاں مقبولیت اور پسند یدگی کا معیار کچھ اور اللہ تعالیٰ بہت بڑا غفوررالحیم ہے اور معاف کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے
Special Thanks
@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell