رزق کے بارے میں حضرت علی علیہ السلام نے کیا فرمایا

in hive-104522 •  3 years ago 

میرے تمام مسلمان بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں

دوستو میں آج آپ لوگوں کے ساتھ حضرت علی علیہ السلام کا ایک وقعہ شیر کر رہا ہوں

رزق

ایک دن امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب مسجد کے دروازے پر اپنے خچر سے اترے ۔ آپ نے اپنا خچر حفاظت کے خیال سے ایک شخص کے حوالے کیا اور مسجد میں تشریف لے گئے۔آپ کے جانے کے بعد اس شخص کے دل میں خیانت آ گئی اور اس نے آپ کے خچر کی لگام نکالی اور فرار ہو گیا ۔
حضرت علی نماز سے فارغ ہو کر جب مسجد سے باہر تشریف لاۓ تو آپ کے ہاتھ میں دو در ہم تھے ۔ یہ دو در ہم آپ خچر کی نگہبانی کرنے والے شخص کو بطور معاوضہ دینا چاہتے تھے ، لیکن آپ نے دیکھا کہ خچر بغیر لگام کے خالی کھڑا ہے ۔ بہر حال آپ بغیر لگام کے خچر پر سوار ہو کر گھر پہنچے اور اپنے غلام کو دو درہم دیے
کہ وہ بازار سے دوسری لگام خرید لاۓ۔غلام بازار گیا ، اس نے وہی لگام ایک شخص کے ہاتھ میں دیکھی ، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ ایک شخص یہ لگام دو در ہم میں بچ گیا ہے ۔ واپس آ کر غلام نے یہ بات حضرت علی کے گوش گزار کی تو آپ نے فرمایا
: بندہ بعض اوقات خودصبر نہ کرنے اور عجلت سے کام لینے کی وجہ سے رزق حلال کو اپنے اوپر حرام کر لیتا ہے ۔ حالانکہ جو کچھ رب العزت نے اس کی قسمت میں لکھا ہوتا ہے اس سے زیادہ اسے نہیں ۔
ملتا

اور ایک جگہ ...مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں

رزق کے پیچھے اپنی عزت خراب مت کرو..

کیونکہ رزق انسان کو ایسے تلاش کرتا ہے

جیسے مرنے والے کو موت

Capture 2021-10-15 06.37.58.jpg

Special thanks

@yousafharoonkhan

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

آپ نے بہت اعلی انداز میں آرٹیکل لکھا ہے۔

Shukria

Shukria