اسلام علیکم
میرا نام وسیم اکرم ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں
پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرح پاکستان میں بھی مسلمان رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں
میں بھی دیگر لوگوں کی طرح صبح صبح مسجد کی آواز سے اٹھا تھا
میں صبح تین بجے اپنے بستر سے اٹھ گیا تھا اور روزے کی تیاری کرنے لگا رات کو کافی زیادہ اندھیرا تھا میں نے موبائل سے ایک تصویر بنائی جو آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں
صبح صبح کا موسم بہت ہی شاندار تھا
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں اور مسجد سے نعت کی آواز آ رہی تھی یہ میرے لئے ایک دلفریب لمحہ تھا
اس کے بعد میں نے صبح کا ناشتہ کیا خوب سارا پانی پیا کیوں کہ ہمارے علاقہ گرم علاقہ ہے اور سارا دن شدید گرمی کی وجہ سے پیاس لگ جاتی ہے اس وجہ سے صبح ناشتے میں کافی زیادہ پانی پی لیا جاتا ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو
سحری کا ناشتہ کرنے کے بعد جب سحری کا وقت ختم ہوگیا تو مسجد سے اذان کی آواز آ رہی تھی میں نے وضو کیا اور نماز پڑھی
رات کو میں کافی لیٹ سویا تھا اس لئے مجھے نیند کی ضرورت تھی میں نماز پڑھ کر دوبارہ سو گیا اور صبح آٹھ بجے بستر سے اٹھا
منہ ہاتھ دھویا اور کپڑے بدلے اور آپ نے ڈیوٹی کے لئے ہسپتال چلا گیا وہاں جاکر میں نے حاضری لگائی
اور اس کے بعد اپنا کام شروع کر دیا
میرا کام اینٹی ڈینگی سکواڈ میں ہے
جس کا مقصد ملک میں ڈینگی کا خاتمہ کرنا ہے
اس مقصد کے لئے میں نے اپنے ضلع کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کے لئے چند تصویریں بنائیں یہ تصویریں میں آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں
میں نے اپنی ڈیوٹی کی اور اپنی ڈیوٹی سے تقریبا ایک بجے فارغ ہو گیا
جب دوپہر کا وقت ہوا تو میں نے وضو کیا اور ظہر کی نماز پڑھی
جس کے بعد میں اپنی دکان پر چلا گیا ہماری دکان ایک اڑت کی دکان ہے جہاں پر گندم چاول مکئی غیرہ کی خرید و فروخت ہوتی ہے
میں اپنا مکمل فارغ وقت دکان پر دیتا ہوں
اس کے علاوہ ہماری کچھ زرعی زمینیں بھی ہیں جس پر ہم نے اس وقت مکئی کی فصل لگا رکھی ہے انشاءاللہ جب ہماری مکئی کی فصل 120 دن کی مکمل ہو جائے گی تو ایک اچھی آمدن دی گئی اس وقت ہماری مکئی کی فصل پر قریب چالیس دن کی ہو چکی ہے
آج مکئی کی فصل کو پانی لگا رہے ہیں مکئی کی فصل کو پانی لگانے کے لیے ٹربائن کا استعمال کیا جاتا ہے جو زمین سے پانی نکالتی ہے
گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے میں نے اس ٹربائن کے پانی میں نہانے کا فیصلہ کیا میں تقریبا ایک گھنٹے تک پانی میں نہاتا رہا تھا کہ جسم کو ٹھنڈک دی جا سکے
جب شام کا وقت ہو گیا تھا تو میں اپنے گھر واپس چلا آیا تھا کہ میں افطاری کر سکوں میں بازار گیا ہوا تھا وہاں سے میں نے افطاری کے لئے کچھ سامان لایا بریڈ اور انڈے سوس چکن سموسے پکوڑے وغیرہ لے کر آیا تھا گھر پر بھی کھانا بنا ہوا تھا ہم نے کھجوروں کے ساتھ افطاری کی پورا گھر نے ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور اللہ کا شکر ادا کیا میں نے افطاری کی ایک کس لے لی ہے تاکہ آپ کو دکھا سکوں اس کے بعد میں نے نماز پڑھی اور پوسٹ لکھنے بیٹھ گیا یا یہ رہی میری آج تیری امید کرتا ہوں کہ صحیح سے لکھی ہو گی میں اپنے رائٹنگ میں مزید بہتری لاؤنگا
Thanks for @yousafharoonkhan @urducommunity
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Nice
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
cute baby and looking nice
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit