The diarygame Urdu community @tahirkhan1122
اسلام علیکم🌹🌹 دوستو،، کیسے ہو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے دعا ھے اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
میرے اردو کمیونٹی کے دوستوں آج میں کچھ اپنی گزری ھوئی زندگی کے بارے میں بتانا چاھتا ھوں دوستوں ابتدائی تعلیم میں نے اپنے گاؤں کے پرائمری سکول لفٹ ایریگیشن سمندوالہ میں حاصل کی بہت ہی قابل استاد مرحوم محمد عبدااللہ خان تھے جوکہ ہمیں بہت محنت سے پڑھاتے تھے گولڈ میڈل لسٹ تھے آج بھی ان کی کئی مقامات ان کی یادیں آتی ہیں اور ان کے شاگرد بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔
پانچویں کلاس پاس کرنے کے بعد میں وہاں سے گورنمنٹ مڈل سکول تری خیل میں چھٹی کلاس میں داخلہ لیا یہاں پر مجھے بہت اچھے اساتذہ کرام ملے جنہوں نے ہمیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بہت محنت کروائی انہی کی محنت سے میں اپنے ادوار میں بہت سارے ٹورنامنٹ جیتے اور آج بھی میرے گھر میں ٹرافیاں پڑی ہیں جو کہ ان کی یادیں تازہ کرتی ہیں،اور اس کے بعد میں آٹھویں کلاس میں داخلہ چشمہ ہائی سکول میں لیا وہاں پر میں نے میٹرک کا امتحان 1996میں پاس کر لیا چشمہ پر میں نے تین سال گزارے عصر کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا آج بھی مجھے سب دوست بہت یاد آتے ہیں چشمہ کے خوبصورت مقامات کی سیر بھی کیا کرتے تھے پھر چشمہ سے میں بھائی کے ساتھ ملتان چلا گیا وہاں جا کے میں نے کمرشل کالج میں سی کام میں داخلہ لے لیا 1999میں نے ڈی کام مکمل کر لی کالج کے بھی بہت سارے دوست بنے جو کہ آج بھی بہت یاد آتے ہیں بدقسمتی سے اس کے بعد کسی دوست سے ملاقات نہیں ہوئی۔
دوستوں پھر میں گھر آہ گیا کچھ عرصہ ویسے گھر گرارہ کوئی نوکری نہیں ملی پھر میں نے اپنی گاڑی لے لی اس پر میں نے وقت گزارا اس کے بعد 2007میں مجھے بینک میں نوکری مل گئی جو کہ میں نے تین سال کرنے کے بعد چھوڑ دی 2010 میں میری شادی ہو گئی الحمدللہ میرے 2 بیٹے ہیں بڑا بیٹا ون کلاس میں ہے اور دوسرا ابھی چھوٹا ھے۔2011 میں مجھے ریسکیو 1122 میں نوکری مل گئی جو ابھی میں کر رہا ھوں دوستوں آج میں نے اپنی گزری زندگی کے بارے میں بتایا ھے امید ھے میری ڈائری آپ لوگوں کو پسند آئے گی بہت ساری دعاؤں کے ساتھ اجازت چاہتا ھوں اللہ پاک سب کو خوش رکھے آمین۔
آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ
فوٹوگرافی
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
السلام علیکم طارق بے شک ڈائری گیم بہت اچھی ہے ماضی کی یاد دلاتی یہ ڈائری گیم بہت عمدگی سے لکھی ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ تصویروں کا کوئی میل ملاپ نہیں ہے دوسرا یہ کہ جب تصویریں اپلوڈ کی جاتی ہیں تو اس کے ساتھ ہی تحریر بھی درج ہوتی ہے اپ کی تحریر سائیڈ پر ہوتی ہے اور تصویریں ایک سائیڈ پر ہوتی ہیں مطلب کہ یا اپ سب سے پہلے تصویریں اپلوڈ کر دیتے ہیں اس کے بعد اپنی تحریر لکھ دیتے ہیں یا پہلے تحریر لکھ دی اور اس کے بعد اپنی تصویریں تمام تصویریں اپ لوڈ کر دیں تو اس طرح ڈائری گیم جو ہے پڑھنے والوں کے لیے توجہ کا مرکز نہیں بن سکتی اگر اپ نے پڑھنے والوں کی توجہ اپنی ڈیری گیم کی طرف لانی ہے تو اپ کو ایک ترتیب کے ساتھ ڈائری گیم لکھنی پڑے گی اگر اپ کو اس کے متعلق مزید معلومات چاہیے تو میں نے اسی کمیونٹی میں ایک پوسٹ لگائی ہوئی ہے جو ایک اچھی ڈائری گیم لکھنے میں اپ کی مدد کر سکتی ہے تیسرا پوائنٹ یہ ہے کہ آپ ایک پڑھے لکھے انسان ہیں اور آ پ کو ساتھ میں یا تو انگلش لکھنی چاہیے یا انگلش میں ہی آپ اپنی ڈائری گیم لکھ دیا کریں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit