The diarygame Urdu community @tahirkhan1122
السلام علیکم
میرے سٹیمٹ کے دوستوں آپ سب لوگوں کی خیریت دریافت کرنا چاہتا ھوں مجھے امید آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے
دوستوں آج بدھ کا دن ہے اور آپ لوگوں کے لیے نئی ڈائری کے لے حاضر ھونا چاھتا ھوں۔
صبح کا وقت
آج نئی صبح کا آغاز فجر کی نماز پڑھ کے ھوا نماز پڑھنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی۔نماز پڑھنے کے بعد میں گھر آیا ھوں اور گھر آہ میں چائے پی اس کے بعد میں نے اپنے پرندوں کو دانہ پانی تبدیل کیا۔پھر ناشتہ تیار تھا ناشتہ کیا اور بچوں نے بھی ساتھ ناشتہ کیا۔اس کے بعد میں کزن کے گھر گیا وہاں جا کے ھم نے چائے پی اور گپ شپ لگائی۔اس کے بعد ھم روکھڑی چلے گئے وہاں جا کے فوتگی پر فاتحہ خوانی کی۔اس کے بعد ھم میانوالی چلے گئے 11 بج چکے تھے میلہ کی گیما گہمی دیکھی میلے پر بہت رش تھا دور دراز سے بیو پاری آئے ھوئے تھے ہر قسم کے پرندے اور جانور آئے ھوئے تھے لیکن قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی تھی پرندے پسند بھی لیکن ریٹ سن کر بہت افسوس ہوا۔
دوپہر کا وقت
دوپہر کے وقت ہم میانوالی سے واپس آہ گئے گھر آہ کر میں دوپہر کا کھانا کھایا اس کے میں سو گیا جب اٹھا تو ظہر کی نماز کا وقت تھا میں نے وضو کیا اور مسجد چلا گیا وہاں جا کے نماز پڑی پھر میں گھر آیا۔گھر آہ کر چائے پی۔پھر دیر کے لیے میں اپنی زمینوں میں چلا گیا کنولہ کا وتر لگا ھوا ھے دیکھا ھے کہ کب بیجائی کرنی ھے کنولہ کی تو ابھی 2,3 تک بیجائی نہیں ھو سکتی۔اس کے میں اپنے لیموں کے باغیچے میں آیا پودوں کی دیکھ بھال کی ان کے پھل کا جائزہ لیا اور ساتھ بچوں کی تصاویر بی بنائی۔
شام کا وقت
شام کے وقت میں گھر آیا مغرب کی نماز ادا کی اس کے بعد میں نے کھانا کھایا۔اس کے بعد کچھ دیر ٹی وی دیکھی اتنے میں چائے بن گئی چائے پی اور آج کے گزرے دن کے بارے میں ڈائری کو ترتیب دینا شروع کردی مجھے امید ھے میری آج کی ڈائری آپ کو پسند آئے گی۔معمول کے مطابق آخر میں دعا اللہ تعالیٰ آپ سب دوستوں کی مشکلات دور فرمائے اور جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit