betterlife-My dairy game DUTY RESCUE 1122

in hive-104522 •  4 months ago 

betterlife-My dairy game DUTY RESCUE 1122

Polish_20220107_174843218.jpg

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم

دوستو کیسے ہو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے دعا ھے اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے امین۔

صبح کا وقت

نئی صبح کے ساتھ میرے سٹیمٹ کے دوستو میں ایک آج کی نئی ڈائری کے ساتھ حاضر ھوا ھو امید کرتا ھے میری تازہ ڈائری دوستوں کو پسند آئے گی.

Polish_20220107_175524206.jpg

نماز کا وقت

معمول کے مطابق میں آج صبح 6 بجے اٹھا ہوں سب سے پہلے اٹھ کے وضو کیا ہے وضو کرنے کے بعد نماز پڑھنے مسجد میں چلا گیا وہاں نماز ادا کی ہے۔

ورزش کا وقت

IMG_20211010_184900.jpg

نماز پڑھنے کے بعد معمول کے مطابق میں ورزش کرنے کے لیے باہر چلا گیا تقریبا ایک گھنٹہ ورزش کی پھر گھر واپس آہ گیا ھوں گھر آ کے میں نے آرام کیا پھر میں نہانے چلا گیا نہا کر آیا توناشتہ تیار تھا میں نے ناشتہ کیا.

ڈیوٹی ٹائم

میرے دوستوں میں ناشتہ کرنے کے بعد تیاری شروع کی یونیفارم پہنا بائیک نکالی اور کالا باغ روڈ سے ہوتا ھوا دفتر چلا گیا سب سے پہلے میں نے دفتر میں جا کے حاضری لگائی اپنی گاڑی کو صاف کیا معمول کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دینے لگے کچھ دیر بعد میں اپنے سر کے ساتھ ڈی سی او آفس چلا گیا وہاں میٹنگ تھی میٹنگ کے بعد ہم واپس آہ گئے اس کے بعد آفس کے کام میں مصروف رہے آج مصروفیات بھی بہت تھی اور ساتھ طبیعت بھی ناساز ھے نزلہ زکام نے برا حال کیا ھوا ھے

دوپہر کا وقت

Polish_20220107_175326409.jpg

دوپہر کے وقت میں اپنے دوست کے ساتھ باہر چلا گیا وہاں پر چائے پی اور ساتھ سموسے کھائے دوستو آج سموسے اور پکوڑے کا خاص موسم تھا پھر وہاں سےفری ہو کر دفتر آگئے, دفتر میں کچھ دیر ہم نے ٹی وی دیکھیں اور پھر جمعہ کی نماز کا وقت ھو گیا تھا میں جمعہ پڑھنے مرکز والی مسجد آہ گیا نماز بعد واپس آفس آہ گئے۔ اپنے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ گپ شپ ہوئی پھر چھٹی کے ٹائم ہونے لگا ہم نے چیک آؤٹ کیا اور واپس گھر پر روانہ ہوگئے راستے میں بارش شروع ہوگئی سارا یونیفارم بھی خراب ھو گیا اور مجھے سردی بھی بہت لگی بڑی مشکل سے گھر پہنچا گھر آکر میں نے یونیفارم تبدیل کیا کچھ دیر آرام کیا آرام کرنے کے بعد چائے پی اور عصر کی نماز پڑھی اور پھر واپس آ گیا ہوں۔

شام کا وقت

دوستو شام کا وقت ھے اور بارش اب بھی شروع ھے میں نے جلدی جلدی وضو کیا اور مغرب کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا جب مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس آئے تو کھانا تیار تھا کھانا کھایا اس کے بعد چائے پی سوچا آج کا دن جو مصروف گزرا ہے وہ آپ لوگوں کے ساتھ ایک ڈائری کی صورت میں شیئر کروں امید ھے آپ کو میری ڈائری اچھی لگے گی آخر پر دعا ھے کہ اللہ پاک سب کی مشکلات کو دور فرمائے۔
امین

    سب دوستوں کا بہت شکریہ

IMG20220107172949.jpg

IMG20220107172923.jpg

IMG20220107172915.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Loading...