بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
اسلام علیکم
میں امید کرتا ہوں کہ سب اردو کمیونٹی والے افراد
ٹھیک ہوں گے اور اپنے اچھے کاموں میں مصروف
ہوں گے گھر میں محفوظ اپنی زندگی سے لطف
اندوز ہوں گے
میں بہت خوش ہوں کہ میں اس کمیونٹی کا حصہ بننے جا رہا ہوں میں اس کمیونٹی کو دیکھ کر بہت خوش ہوں اور اس کمیونٹی کی پوسٹیں مجھے بہت پسند آتی ہیں اور مجھے اس کمیونٹی کا ممبر ہونے پر فخر ہے اور آج کی میری ڈائری یہ ہے
میں صبح اٹھا نماز پڑھی تو سیر کرنے چلا گیا موسم بہت مزے کا اور لُطف اندوز ہونے والا بنا ہوا تھا تو اس وجہ سے میں سیر کرنے بہت دور چلا گیا تھا واپس آتے آتے سورج طلوع ہونا شروع ہو گیا تھا
میں واپس آیا تو آتے ہی نہایا پھر کھانا کھایا تو سکول کی گاڑی آنے میں دس منٹ رہتے تھے میں پہلے ہی باہر چلا گیا تھا اور گاڑی کا انتظار کیا پھر گاڑی آگئی تو میں سکو ل گیا
سکول گیا تو وہاں دوپہر کے وقت بھوک لگ گئی پھر میں دکان پہ گیا وہاں سے بریانی کھائی تو چاۓ پی پھر کلاس میں چلا گیا
پھر میں نے سکول سے تعلیم کی تو واپس آیا تو سو گیا پھر مجھے ایک دوست کی کال آئی تو میری آنکھ کھل گئی تو میں عصر کی نماز پڑھی باہر چلا گیا پھر میں پڑھنے لگ پڑا تو رات کے کھانے کا وقت ہو گیا پھر کھانا کھایا تو رات ہو گئی تو موبائل چلایا تو سو گیا