My diarygame - | I spent the day school duty and other activities

in hive-104522 •  5 months ago 

My diarygame I spent the day school duty and other activities

IMG_20211229_125740.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

صبح کا وقت

میرے پیارے دوستو اسلام علیکم کیسے ہیں آپ سب لوگ مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے اور میں بھی اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

ہر روز کی طرح آج بھی میری آنکھ تقریباًچھے بجے کے قریب کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی،تلاوت کرنے کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر آنے کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا۔تھوڑی دیر بعد میں نے نہا لیا اور پھر ناشتہ کرنے کے لیے اپنی امی کے پاس کچن میں چلا گیا۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد سکول کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں تیار ہو کر بچوں کو سکول لے جانے کے لئے گھر سے نکل پڑا۔تقریبا پچاس منٹ بعد میں سب بچوں کو لے کر سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا۔میں نے بچوں کو سکول کے گیٹ پر اتارا اور پھر واپس اپنے گھر آ گیا۔

IMG_20211229_080711.jpg

IMG_20211229_080720.jpg

IMG_20211229_080724.jpg

دوپہر کا وقت

تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔تو پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد ہم تھوڑی دیر کے لیے گپ شپ میں مصروف ہو گئے۔تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا۔تھوڑی دیر بعد سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا۔وہاں پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد بچوں کی چھٹی ہوگئی پھر میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور واپس روانہ ہوا۔چھٹی کے تقریبا چالیس منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اپنے اپنے گھر پہنچا دیا،اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

sorug ka ki tsveer tu bhut pyri bani hain aur pyri lug rahi hain maza a gya hai , zbardust