TikTok Rules @fiazgujar

in hive-108451 •  3 years ago 

کمیونٹی کے رہنما اصول
تعارف

پُرتشدد انتہا پسندی

نفرت انگیز رویہ

غیر قانونی سرگرمیاں اور زیر ضابطہ اشیاء

متشدد اور گرافک مواد

خودکشی، ایذا رسانی، اور خطرناک افعال

ہراساں کرنا اور برا بھلا کہنا

بالغانہ عریانی اور جنسی سرگرمیاں

نابالغ کا تحفظ

دیانتداری اور سچائی

پلیٹ فارم کی سکیورٹی

تعارف
آخری تازہ کاری، دسمبر، 2020

TikTok کا مشن تخلیق کاری کی حوصلہ افزائی اور تفریح مہیا کرنا ہے۔ ہم ایک ایسی عالمی کمیونٹی بنا رہے ہیں جہاں لوگ مستند طور پر تخلیق اور شیئر کر سکتے ہیں، اپنے اردگرد کی دنیا کے بارے میں جان سکتے ہیں، اور دنیا بھر میں دیگر لوگوں سے مربوط ہو سکتے ہیں۔ ترقی کی منازل طے کرنے کے ساتھ، ہم اپنی کمیونٹی کے لیے پُرتعاون ماحول برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہماری کمیونٹی کے رہنما اصول TikTok کے لیے اقدار کے مجموعے اور عمومی ضابطہ اخلاق کی وضاحت کرتے ہیں؛ یہ ہر ایک کے لیے خوش آمدیدی جگہ بنانے کے لیے یہاں کس چیز کی اجازت ہے اور کسی چیز کی اجازت نہیں ہے سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

TikTok پر ہم تحفظ، تنوع، شمولیت، اور صداقت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم جو مواد تخلیق کاروں کو منفرد بناتا ہو اور جو ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے متاثر کن ہو، اسے تخلیق کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں؛ اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ایک محفوظ ماحول ہر ایک کو کھل کر اظہار کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ ہم کمیونٹی کی عالمی نوعیت کا بہت احترام کرتے ہیں، اور ہم جہاں کام کرتے ہیں وہاں کی ثقافتی اقدار کو مدِنظر رکھتے ہیں۔ ہم TikTok پر صرف مستند مواد کی اجازت دے کر حقیقی تعاملات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ہماری کمیونٹی کے رہنما اصول TikTok میں ہر فرد اور ہر چیز پر لاگو ہوتے ہیں۔ ہم مواد کو ہمیں رپورٹ کیے جانے سے پہلے ٹیکنالوجی کے مرکب اور انسانی ماڈریشن استعمال کرتے ہوئے انہیں فعال طور پر نافذ کرتے ہیں۔ ہم اپنے کمیونٹی ممبرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو مواد انہیں ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہوا محسوس ہو، وہ اسے رپورٹ کرنے کے لیے TikTok پر ہمارے فراہم کردہ ٹولز کا استعمال کریں۔

ہم – بشمول ویڈیو، آڈیو، لائیواسٹریم، تصاویر، تبصرے اور متن – کے وہ تمام مواد ہٹا دیں گے جو ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ افراد کو ہمارے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے اور اگر انہیں لگتا ہے کہ کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی تو وہ اپیل کر سکتے ہیں۔ ہم، ان تمام اکاؤنٹس اور/یا ڈیوائسز کو معطل کر دیں گے یا ان پر پابندی لگا دیں گے جو بارہا سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہوتے ہیں؛ ہم اس طرح کے فیصلوں میں دیگر پلیٹ فارمز اور آف لائن دستیاب معلومات کو زیر غور لائیں گے۔ جہاں اختیار دیا گیا ہو، وہاں ہم اکاؤنٹس متعلقہ قانونی حکام کو رپورٹ کریں گے۔

ہمارے الگارتھمز اعتماد اور تحفظ کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ بعض امواد کے لیے – جیسے اسپام، زیر جائزہ ویڈیوز، یا ایسی ویڈیوز جو پریشان کن تصور کی جا سکتی ہیں یا جو عمومی سامعین کو دھچکا پہنچانے کا باعث بن سکتی ہیں – ہم دریافت کیے جانے کی خصوصیت کم کر سکتے ہیں، جس میں تلاش کے نتائج کو ری ڈائریکٹ کرنا یا آپ کے لیے فیڈ میں ان کی تقسیم کو محدود کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بعض اوقات ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی بناء پر ایسا مواد بھی ہٹایا جا سکتا ہے جو عوامی دلچسپی کا حامل ہو سکتا ہے۔ لہذا، بعض صورتحالوں، جیسے تعلیمی، دستاویزی، سائنسی، یا فنکارانہ مواد، طنزیہ مواد، غیر حقیقی نظریے کا حامل مواد، جوابی تقریر، اور عوامی دلچسپی کا مواد جو اہم ہو یا دوسری صورت میں سماجی اہمیت کے موضوعات پر ذاتی آراء کو اجاگر کرتا ہو، پر ہم استثنات کی اجازت دے سکتے ہیں۔

متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد، ہم نئے رویوں اور خطرات سے نمٹنے کے لیے، TikTok کو تخلیق کاری اور لطف کے لیے محفوظ جگہ رکھنے کے اپنے عزم کے حصے کے طور پر اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

پُرتشدد انتہا پسندی
ہم TikTok پر یا اس سے باہر تشدد کے خلاف مضبوط موقف رکھتے ہیں۔ ہم لوگوں کو دہشت گردی یا تشدد کی ترویج، یا خطرناک افراد یا تنظیموں کے فروغ کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ جب تحفظ عامہ کو کوئی خطرہ لاحق ہوتا ہے یا کوئی اکاؤنٹ پلیٹ فارم سے ہٹ کر تشدد کے فروغ یا ترویج کے لیے استعمال ہوتا ہے، تو ہم اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے یا پابندی لگا سکتے ہیں۔ جب اختیار دیا گیا ہو، تو ہم خطرات متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں گے۔ اپنی کمیونٹی کے مؤثر تحفظ کے لیے، ہم اپنے پلیٹ فارم پر انتہا پسند افراد اور تنظیموں کی شناخت کے لیے دیگر پلیٹ فارمز اور آف لائن دستیاب معلومات کو زیر غور لا سکتے ہیں۔ اگر وہ افراد اور تنظیمیں ہمیں TikTok پر ملتے ہیں، تو ہم ان کے اکاؤنٹس بند کر دیں گے۔

تشدد کے خطرات اور ترغیب
تشدد کی وکالت کرنا، دوسرے لوگوں کو اسکی طرف راغب کرنا یا اسکی حوصلہ افزائی کرنے کو ہم تشدد کی ترغیب تصور کرتے ہیں۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر تشدد کے خطرات یا تشدد کی ترغیب کی اجازت نہیں دیں گے جو سنگین جسمانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

کسی فرد یا گروپ کو جسمانی نقصان پہنچانے کی غرض سے تحریکی بیانات
جسمانی تشدد کی حوصلہ افزائی پر مبنی ترغیبی یا اس کی رہنمائی کرتے بیانات یا منظر کشی
مشروط یا تحریکی بیانات جو لوگوں میں تشدد کو ابھاریں
کسی فرد یا گروپ کو تشدد سے دھمکانے یا نقصان پہنچانے کے لیے کسی خاص مقام پر اسلحہ لانے کے اعلانات
تشدد کے فروغ کی نیت سے اسلحہ بنانے یا اس کے استعمال پر ہدایات دینا
خطرناک افراد اور تنظیمیں
ہم اپنے پلیٹ فارم پر ایسے افراد یا تنظیموں کو اجازت نہیں دیتے جو تشدد کو فروغ دیں یا اس میں ملوث ہوں۔ ہم ایسے افراد اور تنظیموں، بشمول بڑے پیمانے پر قاتل، پیشہ ور قاتل اور عصمت دری کرنے والے، نفرت انگیزی پھیلانے والے گروپس، مجرمانہ تنظیمیں، دہشت گرد تنظیمیں، اور دیگر غیر ریاستی مسلح گروپس جو عام عوام کو ہدف بناتے ہیں، کو ہٹا دیتے ہیں۔

دہشت گرد تنظیمیں

دہشتگردافراداوردہشتگردتنظیمیںایسےغیرریاستیعناصرہوتےہیںجوسیاسی،مذہبی،لسانی،یانظریاتیمقاصدکےحصولکےلیے عام آبادی کے خلاف پُر تشدد دھمکیاں، تشدد استعمال کرتے، اور/یا سنگین جرائم (جیسے کہ انسانیت سوز جرائم) کا ارتکاب کرتے ہیں۔

منظم نفرت

منظم نفرت سے مراد وہ افراد اور تنظیمیں ہیں جو متنازعہ خصوصیات، جیسے کہ نسل، زبان، قومی نسب، مذہب، قومیت، جنسی رجحان، جنس، صنف، صنفی شناخت، یا امیگریشن اسٹیٹس کی بناء پر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ہم ایسے حملوں کو پُرتشدد تصور کرتے ہیں جن میں تشدد یا نفرت کی عکاسی ہوتی ہو، افراد یا گروپس کی ہتک کی جائے، یا نفرت انگیز نظریہ کا پرچار کیا جائے۔

جرائم پیشہ تنظیمیں

جرائم پیشہ تنظیمیں وہ عالمی، قومی، یا مقامی گروپس ہوتے ہیں جو سنگین جرائم، بشمول پُرتشدد جرائم (مثلاً، انسانیت سوزی، عصمت دری، چوری، حملے)، اسمگلنگ (مثلاً، انسانی، اعضاء، منشیات، اسلحہ) اغواء برائے تاوان، مالیاتی جرائم (مثلاً، بھتہ خوری، دھمکانا، جعل سازی، منی لانڈرنگ)، یا سائبر کرائم میں شامل ہوں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

خطرناک افراد اور/یا تنظیموں کی تعریف، ترویج، عظمت بیان کرتا یا معاونت کرتا مواد
خطرناک تنظیموں میں شمولیت، یا افراد کی بھرتی کی حوصلہ افزائی کرتا مواد
خطرناک افراد اور/یا تنظیموں کی نمائندگی کے مقصد سے نام، علامات، لوگوز، جھنڈے، نعرے، وردیاں، اشارے، سلام، تشریحات، پورٹریٹس،گانوں، موسیقی، گانے کے بول، یا دیگر چیزیں

نفرت انگیز رویہ
TikTok ایک متنوع اور جامع کمیونٹی ہے جس میں امتیاز کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہم نفرت انگیز بیانات یا نفرت انگیز رویے کے حامل مواد کی اجازت نہیں دیتے اور اسے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیتے ہیں۔ ہم ایسے اکاؤنٹس کو معطل کر دیتے یا ان پر پابندی لگا دیتے ہیں جو نفرت انگیز بیانات دینے میں ملوث ہوں یا جو TikTok پلیٹ فارم کے علاوہ نفرت انگیز بیانات سے منسلک ہوں۔

محفوظ شدہ خاصیت کی بنیاد پر حملے
ہم مندرجہ ذیل محفوظ شدہ صفات کی بنیاد پر کسی فرد یا گروپ پر حملے کرنے، دھمکانے، ان کے خلاف تشدد کو بھڑکانے، یا غیر انسانی سلوک برتنے والے مواد کو نفرت انگیز بیان یا رویہ گردانتے ہیں۔

نسل
لسانیت
قومیت
مذہب
ذات
جنسی میلان
جنس
صنف
صنفی شناخت
سنگین بیماری
معذوری
امیگریشن کی حیثیت
پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

کسی فرد یا گروپ سے متعلقہ نفرت انگیز مواد، بشمول:
یہ دعویٰ کرنا کہ یہ جسمانی، دماغی یا اخلاقی طور پر کم تر ہیں
ان کے خلاف تشدد کو ابھارنا یا جواز پیش کرنا
دعویٰ کرنا کہ وہ مجرم ہیں
انہیں بطور جانور، بے جان چیزیں، یا دیگر غیر انسانی اکائیاں حوالہ دینا
ان کے خلاف بے دخلی، علیحدگی، یا نسلی امتیاز کو فروغ دینا یا اس کے حق میں دلائل پیش کرنا
ایسا مواد جو محفوظ شدہ خاصیت کی بنیاد پر کسی فرد یا گروپ کو نقصان پہنچنے کی عکاسی کرتا ہو
بہتان تراشی کرنا
بہتان تراشی کو توہین آمیز اصطلاحات کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو کہ مذکورہ بالا کی کسی لسانی، نسلی، یا کسی دوسری محفوظ کردہ صفات کے ارادے سے ہوتی ہیں۔ انتہا پسند جارحانہ اصطلاحات کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے، ہم اپنے پلیٹ فارم سے تمام بہتان تراشیاں ہٹا دیتے ہیں، جب تک کہ بہتان تراشی کے الفاظ دوبارہ مناسب نہ کی گئی ہوں، بہتان تراشیاں خود حوالگی کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں(مثلاً، کسی گانے میں)، یا کسی کو بدنام کرنے کے لیے نہ ہوں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

بہتان تراشیوں پر مشتمل یا انہیں استعمال کرنے والا مواد
نفرت انگیز نظریہ
نفرت انگیز نظریات وہ ہوتے ہیں جو لوگوں کی محفوظ شدہ صفات کی بناء پر ان کے خلاف واضح دشمنی کو ظاہر کرتے ہیں۔ نفرت انگیز نظریات اس باہم مربوط اور معاونت پذیر کمیونٹی سے غیر مطابقت پذیر ہوتے ہیں جو کہ ہمارے پلیٹ فارم کا خاصا ہے اور ہم انہیں فروغ دینے والا مواد ہٹا دیتے ہیں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

نفرت انگیز نظریے کی تعریف کرتا، فروغ دیتا، اجاگر کرتا، یا معاونت کرتا مواد
کسی نفرت انگیز نظریہ سے متعلقہ ناموں، علامات، لوگوز، جھنڈے، نعرے، وردیاں، اشارے، سلامی دینا، تصویر کشی، پورٹریٹس،گانے، موسیقی، گانے کے بول، یا دیگر چیزوں کا حامل مواد
محفوظ شدہ صفات کے حامل گروپس کو متاثر کرتا دستاویز بند اور متشدد واقعات کے وقوع پذیر ہونے کی نفی کرتا مواد
دیگر محفوظ شدہ صفات کے حوالے سے لوگوں کے گروپ پر حاکمیت کے دعوے
نفرت انگیز نظریات کے حق میں دلائل دینے کے لیے استعمال ہونے والے متنازعہ نظریات

غیر قانونی سرگرمیاں اور زیر ضابطہ اشیاء
ہم یہ یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں کہ TikTok قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں میں شامل نہ ہو۔ ہم مخصوص ممنوعہ اشیاء کی تجارت، فروخت، تشہیر، اور استعمال کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں میں مدد، بشمول انسانی استحصال کی عکاسی اور ان کے فروغ کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔ خطے کے بیشتر حصوں یا دنیا میں غیر قانونی یا ممنوعہ قرار دی گئی سرگرمیوں یا اشیاء سے متعلق مواد کو ہٹایا جا سکتا ہے، حتٰی کہ مذکورہ سرگرمیاں یا اشیاء پوسٹ کرنے کے دائرہ اختیار میں قانونی ہی کیوں نہ ہوں۔

مجرمانہ سرگرمیاں
مجرمانہ سرگرمیاں قانون کی رو سے قابل تعزیر عوامل کی وسیع حد کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں چوری، حملہ کرنا، انسانی استحصال، جعل سازی، اور دیگر نقصان دہ رویے شامل ہیں۔ اس طرح کے رویے کو عمومی، قابل تقلید، یا سہل بنانے سے روکنے کے لیے، ہم مجرمانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتا یا اسے بڑھاتا مواد ہٹا دیتے ہیں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

جسمانی طور پر نقصان پہنچانے والے عوامل کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد، جیسے کہ حملہ یا اغواء برائے تاوان
دوسروں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والا مواد، بشمول ضرب لگانا
انسانی استحصال، بشمول انسانی اسمگلنگ، پابند شدہ مزدور، گھریلو جبری مزدوری، جنسی سمگلنگ، یا عصمت فروشی کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
جنگلی حیات کے شکار یا انکی غیر قانونی تجارت کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی یا جعلی اشیاء کی خرید، فروخت، تجارت، یا ان کے استعمال کی پیشکش کرتا مواد
مجرمانہ سرگرمیوں کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات پر مبنی مواد
ہتھیار
ہم آتشیں اسلحے، گولہ بارود، آتشیں اسلحے کے لوازمات، یا دھماکہ خیز ہتھیاروں کی نمائش، تشہیر، یا تجارت کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم ان ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ہدایات کو بھی ممنوع قرار دیتے ہیں۔عجائب گھر کے نوادرات کے حصے کے طور پر، پولیس افسر کی جانب سے پکڑا گیا ہو، کسی فوجی پریڈ میں، یا کسی محفوظ اور کنٹرول کیے گئے ماحول جیسے کہ شوٹنگ رینج میں استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

آتشیں اسلحے، گولہ بارود، آتشیں اسلحے کے لوازمات، یا تباہ کن ہتھیاروں کو ڈسپلے کرتا مواد
آتشیں اسلحے، لوازمات، گولہ بارود، تباہ کن ہتھیاروں کی پیشکش، خرید، فروخت، تجارت، یا ترغیب دیتا یا ان کی تیاری سے متعلق ہدایات پر مبنی مواد
منشیات، ممنوعہ نشہ آور اشیاء، الکوحل، اور تمباکو
ہم منشیات یا دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء کے استعمال کی عکاسی،فروغ، یا تجارت پر مبنی مواد کی اجازت نہیں دیتے۔ پلیٹ فارم پر تمباکو اور الکوحل سے تیار کردہ مصنوعات کی تجارت بھی ممنوع ہے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

منشیات، منشیات کے استعمال، یا دوسروں کو منشیات یا دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء بنانے، استعمال کرنے، یا اس کی تجارت کرنے کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
منشیات یا دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء، الکوحل یا تمباکو کی مصنوعات (بشمول ویپنگ مصنوعات) کی پیشکش،خرید، فروخت، تجارت، یا ترغیب پر مبنی مواد
غیر قانونی یا ممنوعہ نشہ آور اشیاء کو خریدنے سے متعلق معلومات فراہم کرتا مواد
الکوحل کی ممنوعہ مصنوعات بنانے کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
جائز مادوں کے غلط استعمال، یا مدہوش ہونے کے ضمن میں گھر پر بنائے جانے والے مادوں کو نشہ آور بنانے سے متعلق ہدایات کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
جعل سازیاں اور دھوکہ دہی
ہم اپنے صارفین کے اعتماد سے فائدہ اٹھانے اور مالی یا شخصی نقصان پہنچانے کی غرض سے کسی کو بھی اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم ایسا مواد ہٹا دیتے ہیں جو غیر قانونی طور پر مالی یا ذاتی فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے لوگوں کو دھوکہ دیتا ہو، جس میں افراد کو دھوکہ دینے یا اثاثہ جات میں بدعنوانی کی اسکیمیں شامل ہوتی ہیں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

فشنگ کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
پونزی، مختلف سطحی مارکیٹنگ، یا پیرامڈ اسکیموں کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
بہت زیادہ منافع کے وعدوں کی حامل سرمایہ کاری کی اسکیمیں، شرط لگانے، یا دیگر اقسام کی دھوکہ دہی کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
جوا بازی
ہم جوا بازی کی سروسز، یا ایسی چیزیں جنہیں جوا خانوں کی مشہوری، کھیلوں پر سٹے بازی، یا دیگر کسی قسم کی کاروباری جوا کی سرگرمی سے تعبیر کیا جائے کے فروغ کی اجازت نہیں دیتے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

جوا خانوں، کھیلوں پر سٹے بازی، پوکر، لاٹریاں، جوا بازی سے متعلقہ سافٹ ویئر اور ایپس، یا دیگر جوا بازی کی سروسز کو فروغ دیتا مواد
رازداری، ذاتی ڈیٹا، اور ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII)
ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو ذاتی ڈیٹا یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (مثلاً، سوشل سکیورٹی معلومات) کی رازداری کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ ہم ذاتی ڈیٹا یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII) کی عکاسی کرنے والے مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیتے ہیں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں

ذاتی ڈیٹا یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII) کا حامل ڈیٹا

متشدد اور گرافک مواد
TikTok ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو تخلیق کاری کی قدر کرتا ہے لیکن اقدار کی نفی یا تشدد پر نہیں اکساتا۔ ہم انتہائی دل دہلا دینے والے، گرافک، افسردگی کا سبب بننے والا، یا ہولناک مواد کی اجازت نہیں دیتے یا، جو پلیٹ فارم پر انتہائی تشدد یا اذیت کو فروغ دیتا، اس کی تشہیر کرتا یا اس کو معمول بناتا ہو۔ جب تحفظِ عامہ کو خطرہ لاحق ہو تو، تو ہم اکاؤنٹ کو معطل یا اس پر پابندی عائد کرتے ہیں اور، جہاں اختیار دیا گیا ہو وہاں متعلقہ قانونی حکام کو رپورٹ کریں گے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

انسانوں کا حامل مواد جو عکاسی کرتا ہو:
پُرتشدد یا گرافک اموات یا حادثات
کٹے ہوئے، مسخ شدہ، جھسلے ہوئے، یا جلنے والے انسانی باقیات
جمے ہوئے خون کی جس میں مرکزی توجہ کسی کھلے ہوئے زخم یا چوٹ پر ہو
حقیقی دنیا کے جسمانی تشدد، لڑائی، یا اذیت
جانوروں کا حامل مواد جو عکاسی کرتا ہو:
جانورں کو ذبح کرنا یا دیگر غیر قدرتی اموات
کٹے ہوئے، مسخ شدہ، جھسلے ہوئے، یا جلنے والے جانوروں کی باقیات
جانوروں پر ظلم و جبر

خودکشی، ایذا رسانی، اور خطرناک افعال
ہم اپنی کمیونٹی کو بنانے والے افراد کی صحت اور فلاح و بہبود کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں۔ ہم خودکشی، ایذا رسانی، یا کھانے کی غیر معمولی عادات کی عکاسی، فروغ، معمول بناتے، یا اس کی تعریف کے حامل مواد کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم صارفین کو ایسا مواد شیئر کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے جو خطرناک سرگرمیوں میں شمولیت کی عکاسی کرتا ہو، یا دوسروں کی ان میں شمولیت پر حوصلہ افزائی کرتا ہے جو چوٹ پہنچنے یا موت کا سبب بن سکتی ہیں۔

تاہم، ہم اپنی کمیونٹی کے ممبرز کی اس صورت میں معاونت کرتے ہیں جب ان مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور کمیونٹی کی معاونت حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو ایذاء رسانی یا خود کشی کے خیالات کی وجہ سے مشکل کا شکار ہیں، یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو سنجیدگی سے خود کشی کرنے کے متعلق سوچ رہا ہے، تو ہم فوری طور پر مقامی ہنگامی سروسز یا خودکشی سے بچاؤ کی ہاٹ لائن پر رابطہ کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں کہ جب ہماری مداخلت کسی ایسے صارف کی مدد کر سکتی ہے جو خود کو نقصان پہنچانے کے خطرے سے دوچار ہو تو، TikTok کی ٹیم مقامی ہنگامی سروسز کو بھی انتباہ کر سکتی ہے۔

خودکشی
ہم خودکشی، خودکشی کے تصورات، یا دیگر ایذاء رسانی کے رویوں میں حصہ لینے کی طرف راغب کرنے والے مواد کو ہٹا دیتے ہیں ۔ ہم ایسا مواد بھی ہٹا دیتے ہیں جس میں خود کشی کے رویے کا پرچار یا ایسا مواد جس میں ایسا کوئی شخص شامل ہو جس کا کسی ایسے افعال کو انجام دینے یا خود کو ختم کرنے جیسے رویے کا پرچار کرنے کا امکان ہو۔ ہم کسی بھی ایسے قسم کے مواد کی ممانعت کرتے ہیں جو خودکشی کے فروغ، اس کو معمول کا عمل، یا اس کی تعریف کرتا ہو، یا دوسروں کو خودکشی کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہو، یا ایسی پوسٹس جس میں خودکشی کو قابل قدر یا باعزت کام کے طور پر دکھایا جائے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

خودکشی کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے والا مواد
خودکشی کی عکاسی، اسے فروغ دیتا، اس کی تشہیر، یا معمول بنانے والا مواد
خودکشی کی گیمز، اس کو شہ دینا، معاہدات کرنا، یا فریب دینا
ایذا رسانی اور کھانے کی غیر معمولی عادات
خود ایذا رسانی کو معمول بنانے، اس کی حوصلہ افزائی کرنے، یا اسے متحرک کرنے سے گریز کے لیے، صارف کی اسے پوسٹ کرنے کی نیت سے قطع نظر، ہم ایسے رویوں کی عکاسی کرنے والے تخیل کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم خود کو ختم کرنے کے لیے جسمانی چوٹ کے حوصلہ افزاء کاموں کا سبب بنے والا یا اس کی تشہیر کرنے والا مواد ہٹا دیتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی بھی اجازت نہیں جو کھانے کی ایسی عادات کو فروغ دے جو صحت کے مسائل کا سبب بنتی ہیں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

ایذا رسانی یا کھانے کی غیر معمولی عادات کی عکاسی، فروغ دیتا، تشہیر، یا تعریف کرتا مواد
ایذا رسانی یا کھانے کی غیرمعمولی عادات میں شمولیت سے متعلق ہدایات فراہم کرتا مواد
ایذا رسانی یا کھانے کی غیر معمولی عادات کی حامل گیمز، ان کی شہ دینا، معاہدات کرنا، یا فریب دینا
کھانے کی غیر معمولی عادات یا دیگر کھانے کی غیر معمولی عادات سے جڑے وزن کم کرنے کے مہلک رویوں کی عکاسی کرتا، فروغ دیتا، معمول بناتا، یا تعریف کرتا مواد
خطرناک کام
ہم پُرخطر سرگرمیاں یا دیگر خطرناک رویہ اسے قرار دیتے ہیں جو غیر پیشہ ور انداز یا ضروری مہارت اور حفاظتی تدابیر کے بغیر انجام دیا جائے جو صارف یا عام عوام کے لیے سنگین چوٹ یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم ایسے رویے کی عکاسی، تشہیر، معمول بناتے، یا تعریف کرنے والے مواد کی اجازت نہیں دیتے، بشمول شوقیہ کرتب یا خطرناک چیلنجز۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

خطرناک آلات، گاڑیوں، یا چیزوں کے ممکنہ غیر مناسب استعمال کو ظاہر کرنے والا مواد
کھانے کے مقصد سے تیار نہ کیے گئے مادہ جات نگلنے یا سنگین نقصان کا سبب بننے کی عکاسی کرتا یا فروغ دیتا مواد
خطرناک گیمز، عملی کام، یا کرتب جو چوٹ کا سبب بن سکتے ہیں

ہراساں کرنا اور برا بھلا کہنا
ہم ایک متنوع کمیونٹی اور بدسلوکی کے خوف کے بغیر شخصی اظہار خیال پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنی کمیونٹی کے ممبرز کو اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے شرمندگی، برا بھلا کہے جانے، یا ہراساں کرنے کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ جارحانہ مواد یا رویہ کسی فرد کو نفسیاتی طور پر شدید متاثر کر سکتا ہے، اور ہمارے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔

توہین آمیز رویہ
ہم توہین آمیز اظہارات کا تمام مواد ہٹا دیتے ہیں، بشمول کسی فرد کا مذاق اڑانے، توہین کرنے، شرمندہ کرنے، خوفزدہ یا پریشان کرنے کے لیے دی گئی دھمکیاں اور توہین آمیز بیانات۔ TikTok کی خصوصیات کے استعمال پر یہ پابندی بڑھ جاتی ہے۔ عوامی مفاد کے لیے اظہار خیال کو اجاگر کرنے کے لے، عوامی شخصیات کو تنقیدی تبصروں کی اجازت دی جا سکتی ہے؛ تاہم، عوامی شخصیات کے خلاف سنگین متشدد رویہ ممنوع ہے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، شیئر نہ کریں:

کسی فرد کی بے عزتی، یا ذہانت، ظاہری حالت، شخصیت کے ادخال، یا صحت جیسی صفات کی بناء پر کسی فرد توہین کرتا مواد
منظم ہراسگی کی حوصلہ افزائی کرتا مواد
متشدد سانحات کے متاثرین کی دل آزاری کرتا مواد
دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے TikTok کی تعاملاتی خصوصیات (جیسے ڈوئٹ) کو استعمال کرتا مواد
جان بوجھ کر پہنچائے جانے والے نقصان یا دھمکی، جیسے سائبر اسٹاکنگ یا ٹرولنگ کی عکاسی کرتا مواد
کسی شخص یا عوامی شخصیت کی موت، سنگین بیماری، یا کسی دوسرے سنگین نقصان کی خواہش کو ظاہر کرنے والا مواد
جنسی ہراسگی
جنسی ہراسگی میں کسی دوسرے فرد سے منسوب کردہ ناجائز یا نامناسب جنسی رویے شامل ہوتے ہیں۔ ہم جنسی طور پر ہراساں کیے جانے پر مبنی تبصروں یا تشہیرات کی اجازت نہیں دیتے، صارف کی مرضی سے قطع نظر، کیونکہ ایسی کارروائیاں نشانہ بننے والے افراد پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

مواد جس میں ناجائز جنسی مواد بنانے کی کوشش کی گئی ہو
مواد جو کسی دوسرے صارف کے ساتھ جنسی سرگرمی کو جوڑتا ہو، چاہے زبانی، ٹیکسٹ میں (بشمول ایموجیز)، یا کسی ان ایپ خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے
مواد جو کسی دوسرے شخص کی جنسی سرگرمی سے بدنامی کرتا ہو
مواد جو کسی دوسرے فرد کی شبیہہ کو جنسی سرگرمی کی منظر کشی یا اس کی جنسی سرگرمی میں شمولیت کی نشاندہی کرتا ہو
مواد جو کسی شخص کی نجی زندگی کو افشاء کرتا ہو، یا جس سے افشاء کا خطرہ ہو، بشمول ڈیجیٹل مواد، جنسی ہسٹری، اور سابقہ جنسی شراکت داروں کے ناموں کی تشہیر کی دھمکیاں
مواد جو کسی شخص کی مرضی یا علم میں لائے بغیر ان کی جنسی رجحان کی تشہیر کرتا ہو، یا تشہیر کرنے کی دھمکیاں
ہیکنگ، ڈاکسنگ، اور بلیک میل کرنے کی دھمکیاں
کسی فرد کو ہراساں یا بلیک میل کرنے کی نیت سے ہیک کرنے یا ڈاکس کی دھمکی دینا سنگین نفسیاتی دباؤ کا سبب اور دیگر آف لائن نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ہم خطرناک مقاصد کے لیے ذاتی ڈیٹا یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII) کو اکٹھا کرنے اور شائع کرنے کے عمل کو ڈاکسنگ تصور کرتے ہیں۔ ہم ان آن لائن رویوں کو زیادتی کی اقسام تصور کرتے ہیں اور اپنے پلیٹ فارم پر ان کی اجازت نہیں دیتے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

ذاتی ڈیٹا یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII) کو افشاء کرنے کی دھمکی دینے والا مواد، بشمول رہائشی پتے، نجی ای میل ایڈریس، نجی فون نمبر، بینک اسٹیٹمنٹ، سوشل سکیورٹی نمبر، یا پاسپورٹ نمبر
کسی دوسرے فرد کو بلیک میل یا اس کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی دھمکیاں
دوسروں کی کسی دوسرے فرد کے اکاؤنٹ، ذاتی ڈیٹا، یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII) کو ہیک یا افشاء کرنے کی حوصلہ افزائی یا اس کی عکاسی کرتا مواد
دوسروں کو بدسلوکی، مذاق اڑانے، یا ہراساں کرنے کے لیے کسی فرد کے اکاؤنٹ، ذاتی ڈیٹا، یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات

بالغانہ عریانی اور جنسی سرگرمیاں
ہم اپنے پلیٹ فارم کو خوش آمدیدی اور محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر عریانی، فحش نگاری، یا واضح جنسی مواد کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم غیر متفقہ جنسی عوامل کی عکاسی کرتے، غیر متفقہ جنسی منظر کشی کو شیئر کرنے، اور بالغان کو جنسی عمل پر اکسانے والے مواد کو بھی ممنوع قرار دیتے ہیں۔

جنسی استحصال
جنسی استحصال سے مراد جنسی مقاصد، بشمول کسی دوسرے کے جنسی استحصال سے معاشی، سماجی، یا سیاسی طور پر فائدہ اٹھانا، بلکہ کسی کمزوری، طاقت، یا اعتماد کا حقیقی یا غلط استعمال کی کوشش ہے۔ ہم جنسی استحصال کے حامل مواد کی اجازت نہیں دیتے۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

غیر متفقہ جنسی کارروائیوں یا غیر متفقہ چھونے کا عمل، بشمول ریپ اور جنسی حملہ کو دکھاتا، اس پر اکساتا، اسے فروغ دیتا، اس کی تشہیر کرتا، یا اس کی تعریف کرنے والا مواد
غیر متفقہ جنسی منظر کشی، بشمول رضامندی کے بغیر لی گئی، تخلیق کی گئی، یا شیئر کی گئی جنسی تصاویر کی شیئرنگ کو دکھاتا، اس پر اکساتا، اسے فروغ دیتا، اس کی تشہیر کرتا، یا اس کی تعریف کرنے والا مواد
جنسی تشدد کی عکاسی کرتا، اسے فروغ دیتا، اس کی تشہیر کرتا، یا اس کی تعریف کرتا مواد
جنسی درخواست، بشمول جنسی عمل کے ساتھی کی پیشکش کرنا یا کہنا، جنسی چیٹس یا منظر کشی، جنسی خدمات، پریمئیم جنسی مواد، یا سیکس کیمنگ کی تشہیر، یا تعریف کرنے والا مواد
بالغان پر مبنی عریانی اور جنسی سرگرمی
عریانی اور جنسی سرگرمی میں وہ مواد شامل ہوتا ہے جس میں چھاتی، تناسل، اینس، یا کولہوں کو دکھایا جا رہا ہو یا وہ رویے جن میں جنسی کارروائیوں کی نقل کی جا رہی ہو، عملی طور پر انجام دہی، یا انہیں دکھایا جا رہا ہو۔ ہم عریانی یا جنسی سرگرمی کے ڈیجیٹل طور پر تخلیق کیے گئے یا ناجائز طور پر بنائے گئے مواد کی عکاسیوں کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم اس طرح کے مواد کو مد نظر رکھتے ہیں کو جارحانہ یا بعض خطوں میں ثقافتی طور پر غیرموزوں ہو سکتا ہے یا ممکن ہے کہ ہر عمر کے صارفین کے لیے مناسب نہ ہو۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا شیئر نہ کریں:

جنسی سرگرمیاں بشمول دخول، غیر دخول پر مبنی جنسی عمل، دہنی جنسی عمل یا شہوت انگیز بوس و کنار کی واضح یا غیر واضح عکاسی کرتا مواد
جنسی خواہش کو ابھارنے یا جنسی طور پر آمادہ کرنے کی عکاسی کرتا مواد
جنسی دلچسپی بیدار کرنے والا مواد
انسانی اعضاء تناسل، عورت کے نپلز یا ایریولا، جسم کے زیر ناف حصوں، یا کولہوں کو دکھانے والا مواد
جنسی تسکین کے لیے واضح طور پر جنسی زبان کا حامل مواد

نابالغ کا تحفظ
ہم اپنے پلیٹ فارم پرنابالغوں کے تحفظ کے لیے بہت پُرعزم ہیں۔ TikTok پر ہم ایسی سرگرمیوں کو بالکل نظر انداز نہیں کرتے جن میں نابالغوں سے بدسلوکی، نقصان، انہیں درپیش خطرے، یا استحصال کو دکھایا گیا ہو۔ کسی قسم کا مواد، بشمول اینیمیشن یا ڈیجیٹل طور پر تخلیق کردہ یا میڈیا سے ناجائز طریقے سے حاصل کردہ، جس میں نابالغوں سے بدسلوکی، ان کا استحصال، یا عریانی دکھائی گئی، وہ ہمارے پلیٹ فارم کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور معلوم ہونے پر ہٹا دیا جائے گا۔ جہاں اختیار دیا گیا ہو، وہاں ہم خلاف ورزی والا مواد “National Center for Missing & Exploited Children” (NCMEC) اور/یا دیگر متعلقہ قانونی حکام کو رپورٹ کریں گے۔ 18 سال سے کم عمر ہر شخص کو TikTok نابالغ تصور کرتا ہے۔

TikTok استعمال کرنے کے لیے صارف کو کم از کم عمر کی حد کی پابندیوں پر پورا اترنا چاہیئے جیسا کہ ہماری سروسز کی شرائط میں بتایا گیا ہے۔ جب کم عمر اکاؤنٹ کے حامل افراد کی شناخت ہوتی ہے، تو ہم وہ اکاؤنٹس ہٹا دیں گے۔ ہمارا پلیٹ فارم نابالغوں کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے اور ہماری کچھ خصوصیات پر عمر کے لحاظ سے پابندی لگائی گئی ہے۔ 16 سال سے کم عمر اکاؤنٹ ہولڈرز براہ راست پیغام رسانی استعمال نہیں کر سکتے یا لائیو اسٹریم کی میزبانی نہیں کر سکتے؛ بعض خطوں میں عمر کی حدود زیادہ ہو سکتی ہیں۔ 18 سال سے کم عمر اکاؤنٹ ہولڈرز ہمارے ورچوئل گفٹ بھیجنے کی خصوصیت سے گفٹس بھیج یا موصول نہیں کر سکتے۔

نابالغوں کا جنسی استحصال
کسی بااعتماد طاقتور کی جانب سے جنسی مقاصد، بشمول کسی نابالغ کے جنسی استحصال سے معاشی، سماجی، جنسی، یا سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے کو نابالغوں کا جنسی استحصال تصور کیا جاتا ہے۔ بچوں کے جنسی استحصال کا مواد (CSAM) نے واضح جنسی عریانی یا مواد کو بصری منظر کشی قرار دیا ہے چاہے وہ نشانہ بنانے والے بالغان، ساتھیوں، یا خود نابالغان کی جانب سے عکس بند کی گئی ہو۔ TikTok بالغ اور نابالغ، یا عمر کے نمایاں فرق کے حامل نابالغان کے مابین جنسی تعاملات اور تعلق میں شامل اکاؤںٹس یا مواد کے خلاف کارروائی کرے گا۔

پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم یا شیئر نہ کریں:

شیئر، ری شیئر، تجارت یا فروخت کی پیشکش کرتا، یا پلیٹ فارم کے علاوہ CSAM حاصل کرنے یا تقسیم کرنے کی ترغیب دینے والا مواد
نابالغان کو جنسی طریقے سے شامل کرنے یا دوسری صورت میں کسی نابالغ کو جنسیت کی طرف راغب کرنے والا مواد (مثلاً، بذریعہ مصنوعہ کی خصوصیات جیسے ڈوئٹ)
بچوں سے بدسلوکی کی منظر کشی بشمول عریانی، جنسیت کا شکار نابالغ، یا نابالغوں کے ساتھ جنسی سرگرمی کی عکاسی کرتا، اس پر اکساتا، تعریف کرتا، یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہوا مواد
بچوں کے ساتھ جنسی کارروائی یا نابالغ پر جنسی حملے کی عکاسی کرتا، فروغ دیتا، تشہیر کرتا، یا تعریف کرتا مواد
فریق ثالث کی جانب سے ری شیئر یا حملے یا اعترافات کی دوبارہ کوششوں سے بدسلوکی کا نشانہ بننے والے نابالغ کو دوبارہ نشانہ بناتا یا فائدہ حاصل کرنے والا مواد
images (4).jpeg

download (1).jpeg

download.jpeg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!