یوم اقبال - علامہ محمد اقبال - 09 نومبر

in hive-109435 •  last year  (edited)

السلام علیکم ۔


خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے "
" خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے

آج مورخہ 09 نومبر کا دن تاریخ میں انتہائی اہم ہے، کیونکہ اس دن ایک عظیم شخصیت نے جنم لیا تھا۔ وہ عظیم ہستی، جس کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے، نومبر 1877 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئی۔ اقبال نے نوجوانوں میں نیا جذبہ پیدا کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو باور کرایا کہ ازادی ہی سب کچھ ہے۔ اقبال نے جوانوں کو اپنا شاہین کہا اور ان کی شاعری نے مسلمانوں کا جذبہ ازادی میں بڑھا دیا۔ اقبال کی شاعری نے فلسفہ اسلام پر مبنی نئی روح پیدا کی اور مسلمانوں کو تحریک ازادی میں شرکت کرنے پر مجبور کیا۔

اقبال مغرب میں تعلیم حاصل کرکے پی ایچ ڈی سکالر بنے اور مسلمانوں کو بتایا کہ اپنا کلچر مغرب کے کلچر سے بہتر ہے۔ انہوں نے اپنے عاشق رسول کی صفات کو اپنایا اور اپنے اسلامی کلچر کو فخر کے ساتھ دیکھا۔

IMG_20231109_155356.jpg

اقبال نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ ریاست کا خواب دیکھا، جو قائد اعظم نے عمل میں لانے میں کردار ادا کیا۔ اس خواب کو پورا کرنے میں اپنی زندگی گزارنے والے اقبال کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

بد قسمتی سے اقبال اس خواب کو پایا تکمیل ہونے سے پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جو خواب انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے دیکھا تھا

علامہ اقبال کی شاعری ہم نوجوانوں کے لیے بہترین ذریعہ ہے کہ ہم ان کی شاعری سے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لا سکیں ان کی شاعری انسان میں ایک نیا جذبہ پیدا کرتی ہے وہ انہوں نے ہمیشہ اپنی شاعری میں طلبہ اور نوجوانوں کو مخاطب کیا انہوں نے نو جوانوں کو اپنا شاہین کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ شاہین کی منزل ہمیشہ اوپر ہے

علامہ اقبال کا مقبرہ بادشاہ مسجد لاہور کے بالکل سامنے ہے ہر روز ہزاروں مسلمان ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور ان کے لیے فاتحہ پڑھتے ہیں
اللہ پاک علامہ اقبال کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے
آمین۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

You have well explained about the hard work of Allama Muhammad Iqbal.Allama Iqbal worked very hard to made Pakistan.Allama Iqbal awakened the Indian Muslims from their ignorance through his poetry.After this the Muslims worked hard and achieved their eternal homeland Pakistan.May Allah Taala bless millions of blessimgs on the grave of Allama Iqbal. Nice post.