3 DAYS IN A DESERT

in hive-109435 •  last year  (edited)

سب کو سلام
میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آج میں "3 دن صحرا میں" مقابلے میں حصہ لے رہا ہوں۔ میں اس مقابلے کا حصہ بن کر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔ میں اس مقابلے کے بارے میں اپنے خیالات اور احساسات بتانے جا رہا ہوں کیونکہ یہ منفرد اور دلچسپ موضوع ہےجس کا انتخاب@steemdoctor1 نے کیا ھے تو میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے میں اس کونٹیسٹ میں حصہ لے رہا ہوں اور اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہوں۔

HAVE YOU EVER VISITED A DESERTED PLACE OR DO YOU WANT TO VISIT A DESERT? WHICH ONE?

desert-gd288b7adc_1920.jpg
Pixabay

ریگستان سفر کرنے اور رہنے کے لئے ایک بہت ہی خطرناک اور مشکل ترین جگہ ہے۔
ریگستان کا موازنہ اگر دوسری جگہ سے کیا جائے جہاں ہمیں لگژری ہوٹل نظر آتے ہیں جہاں ہم تھک کر آرام کر سکتے ہیں لیکن صحرا میں ایسی کوئی سہولت میسر نہیں آتی۔میں نے آج تک کبھی کسی ریگستان کا وزٹ نہیں کیا لیکن اگر کبھی مجھے موقع ملا تو میں تھر ریگستان ضرور وزٹ کرنا چاہوں گا جو پاکستان کا سب سے بڑا صحرا ہے۔یہ ریگستان ایک لاکھ 75 ہزار کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جس کا 85 فیصد حصہ انڈیا میں واقع ہے اور باقی 15 فیصد پاکستان میں واقع ہے۔صحرائے تھر میں کوئلے کی اور نمک کی کانیں ہے جو یہاں کے وزٹ کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔یہاں کا گرینائٹ پتھر بھی دور دراز علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔یہاں کا موسم بڑا دلکش ہوتا ہے چار مہینے یہاں پر برسات ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف سرسبز اور ہریالی ہو جاتی ہے۔صحرائے تھر میں دوست ماحول ہونے کی وجہ سے مور تلور تیتر اور بٹیر کثرت سے پائے جاتے ہیں۔دنیا کے ریگستانوں میں زندگی مشکل ہوتی ہے لیکن صحرائے تھر میں ایسا بالکل بھی نہیں ہے اس لیے اس کو پار کرنا زیادہ مشکل نہیںاسی وجہ سے اسے پاکستان کا دوست صحرا کہا جاتا ہے۔تھر کے ریگستان کی انہی خصوصیات کی وجہ سے میں اس ریگستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔

IF YOU HAVE TO SPEND ONLY 3 DAYS IN A DESERT THEN WHICH 5 THINGS YOU WOULD BRING ALONGSIDE YOU ?

اگر مجھے ریگستان میں تین دن کے لیے رہنا پڑے تو میں اپنے ساتھ بہت ساری چیزیں لے جانا چاہوں گا ۔لیکن وہ پانچ چیزیں جو سب سے زیادہ ضروری ہے وہ درج ذیل ہے۔

  • WATER

صحرا میں سب سے زیادہ ضروری چیز پانی ہوتا ہےکیوں کہ دور دور تک نہ کوئی نہر ہوتی ہے نہ کوئی دریا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی چشمہ۔اس لیے میں اپنے ساتھ چار پانچ بڑی پانی کی بوتلیں لے کے جانا چاہتا ہوںکیونکہ تین دن تک اگر مجھے کہیں سے پانی نہ بھی ملے تو میرے پاس اتنا ذخیرہ موجود ہونا چاہیے کہ میں تین دن تک زندہ رہ سکوں۔

  • MOBILE WITH POWER BANK

ریگستان میں تین دن رہنا پڑے گا تو وہ دن بڑے بورنگ ہوں گےتو اسی وجہ سے مجھے اپنا موبائل فون ساتھ لے کے جانا پڑے گا۔لیکن وہاں پر بجلی کی سہولت موجود نہیں ہوگی اس وجہ سے مجھے کم از کم دو پاور بینک ساتھ لے کر جانے ہونگے۔

  • DRY FRUITS

بعض اوقات ریگستان میں ایسا ہوتا ہے کہ پینے کے ساتھ ساتھ کھانے کو بھی کچھ نہیں ملتااور ریگستانوں کی راتیں ٹھنڈی بھی بہت ہوتی ہیںتو اس سردی سے بچنے کے لئے اور بھوک سے بچنے کے لئے ڈرائی فروٹ سے بہتر آپشن ہے کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔

  • FIRST AID KIT

ریگستان میں بہت سے زہریلے جانور ہوتے ہیں جیسے سانپ اور بچھو وغیرہ
اگر یہ جانور آپ کو کاٹ لے یا کسی اور وجہ سے آپ کو کوئی چوٹ لگ جاتی ہے تو اس وجہ سے آپ کے پاس فرسٹ ایڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔کیونکہ چوٹ لگنے کی وجہ سے یا کسی جانور کے کاٹنے کی وجہ سے آپ کو انفیکشن ہو جاتا ہےدو تین دنوں میں آپ کو اس کا ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

  • COMB & MIRROR

اگر آپ کو تین دن کے لیے ریگستان میں رہنا ہے تو آپ کے پاس ایک کنگھی اور ایک شیشہ ضرور ہونا چاہیےجس سے آپ اپنے بال بنا سکے اور خود کو آئینے میں دیکھ سکیں۔

WHAT DO YOU THINK ABOUT THE LIFE IN A DESERT?

صحرا میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے
کیونکہ جو سہولتیں ہمیں دوسری جگہوں پر ملتی ہیںصحراؤں میں ان کا تصور بھی نہیں ہوتا۔صحراؤں میں پینے کے لئے نہ ہی صاف پانی ہوتا ہے نہ ہی تازہ پھل ہوتے۔
اگر میں صحرا میں بیمار ہو جاتا ہوں یا مجھے کوئی شدید انفیکشن ہوجاتا ہے تو میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے کیونکہ وہاں کوئی ہوسپیٹل نہیں ہے۔صحرا میں ایسی بے بسی ہوتی ہے کہ آپ اپنے گھر والوں سے دوستوں سے رشتہ داروں سے بات بھی نہیں کر سکتےکیونکہ وہاں پہ آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہی موجود نہیں ہے۔ریگستانوں میں اکثر ریت کے طوفان آتے ہیں جن سے بچنے کے لیے کوئی بھی پناہ گاہ نہیں ہوتی۔اس طرح کے حالات میں صحراؤں کی زندگی کس طرح آسان ہو سکتی ہیں۔

WHICH MODE OF TRANSPORT DO YOU PREFER IN A DESERT?

sunrise-gfadc37d5e_1920.jpg
Pixabay

ریگستانوں میں ریت پر چلنے والی فور بائی فور بڑی گاڑیاں ہوتی ہیں جس سے آپ کو ریگستان میں سفر کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ریگستان میں اگر آپ کے پاس گاڑی ہے تو اس کے فائدے بھی ہیں لیکن نقصانات بھی ہیںجیسے آپ کی گاڑی ریگستان میں خراب ہو جاتی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کے لئے مکینک نہیں ملے گا۔بالکل اسی طرح ہیں اگر آپ کو فیول کا مسئلہ بن جاتا ہےتو دور دور تک آپ کو کہیں بھی فیول سٹیشن نظر نہیں آئے گا۔تو اس لیے میں گاڑی کی بجائے اونٹ کو ترجیح دوں گاکیونکہ اونٹ کو صحرا کا طیارہ کہا جاتا ہے۔ریت پر چلتے ہوئے اونٹ کی رفتار کافی زیادہ ہوتی ہےاور اونٹ کافی دن پانی پئے بغیر زندہ رہ سکتا ہے۔اسی وجہ سے میں گاڑی کی نسبت اونٹ کو بہتر سمجھتا ہوں۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

You're the only one besides me, who listed a mirror among the things you would take with you in the desert, nice! However, I disagree with you in bringing a cellphone to the desert. i don't think it would be of any use there, unless it is for some kind of entertainment that needs no connectivity.