اسلام و علیکم دوستوں |
---|
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔ |
- |
اللہ تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ ہر چیز پر قادر ہے غفور الرحیم ہے ۔اللہ ہی ہے جو 70 ماؤں جتنا پیار کرتا ہے۔میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں اپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ سب کو اباد رکھے اور ہر دکھ پریشانی سے محفوظ رکھے۔ امین
اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی ۔
اج میں تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے وضو کیا ۔وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد ہمارے گھر کے بالکل ساتھ ہے۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے کچھ تسبیح کی جس میں استغفار اور اخر میں دعا مانگی اور اس کے بعد واپس گھر اگیا ۔
![]() | ![]() |
---|
جب میں مسجد سے گھر ایا تو میں نے تھوڑا ارام کیا ۔پھر میری بیوی اٹھ گئی اور اس نے کچھ ناشتہ بنایا۔ میں نے ناشتہ کیا اس کے بعد میں نے جانوروں کا کام وغیرہ کیا۔ جانوروں کا کام کرنے کے بعد مجھے خوشاب جانا تھا کچھ کام سے ایک تو سیلون کے پاس جانا تھا کیونکہ بال بڑے ہو چکے تھے اور داڑھی بھی اور کچھ اور کام وغیرہ تھے ۔تو میں خوشاب چلا گیا۔ خوشاب ہمارے گاؤں سے تقریبا چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔مجھے 10 15 منٹ لگتے ہیں۔ تو میں خوشاب پہنچ گیا۔ جب میں خوشاب پہنچا تو سب سے پہلے میرا دل چاہ جلیبی کھانے کو تو میں نے ایک چھوٹے سے ہوٹل پر بیٹھ کر ایک کپ چائے کا منگایا اور ساتھ جلیبی میں نے ہوٹل پر بیٹھ کر چائے کے ساتھ جلیبی کھائی۔ اور مجھے بہت لطف ایا ۔
![]() | ![]() |
---|
![]() | ![]() |
---|
![]() | ![]() |
---|
جلیبی کھانے کے بعد میں سیلون کے پاس چلا گیا۔ سلون کے پاس گیا تو اس کے پاس ایک دو ادمی بیٹھے تھے ۔تو اس نے کہا کہ تھوڑا انتظار کریں۔ تو میں بیٹھ گیا پھر میری باری اگئی ۔تو سب سے پہلے میں نے اپنے بال چھوٹے کروائے کیونکہ گرمی کا موسم ہے بال چھوٹے اچھے ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں بڑے بال مجھے اچھے نہیں لگتے۔ بال کٹوانے کے بعد پھر میں نے داڑھی بنوائی داڑھی بنوانے کے بعد میں نے سیلون کو مزدوری دی اس نے 100 روپے داڑھی کا لیا اور 150 روپے بال کٹوائی کا لیا۔جب میں نے سیلون کو مزدوری دی تو وہ بہت خوش ہوا۔
![]() | ![]() |
---|
![]() | ![]() |
---|
![]() | ![]() |
---|
جب میں سیلون سے فری ہوا تو میری بیٹی جو مجھے بہت پیاری ہے اس کی کال اگئی۔ کہ ابو میں نے کلر لینے ہیں اور اپنی کاپی کتابوں وغیرہ پر کرنے ہے تو اپ میری لیے لازمی کلر لے کے انا۔ تو میں نے کہا ٹھیک ہے بیٹا تو میں نے کلر کی دو ڈبیاں لے لی کیونکہ چھوٹا بیٹا ہے اگر بڑی بیٹی کے لیے کوئی چیز لے اؤں تو چھوٹا بیٹا کہتا ہے کہ میرے لیے نہیں لے ائے تو میں نے کہا کہ وہ دونوں کا اپس میں جھگڑا ہوگا تو میں نے اس لیے دو ڈبیاں کلر کی لے لی ۔کلر لے کے میں واپس گھر اگیا۔ جب گھر ایا تو میں نے اپنی بیٹی کو کلر دیے میری بیٹی کلر دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ اس نے فورا ہی اپنی کتابیں نکال لی اور کلر کرنا شروع کر دیا۔ میں نے جب دیکھا تو میں بہت خوش ہوا کہ اس کو بہت شوق ہے اور میری بیٹی بھی بہت خوش ہوئی۔ میں اپنی بیٹی کی کلر ڈرائنگ دیکھ کر بہت خوش ہوا۔
![]() | ![]() |
---|
پھر میں نے تھوڑا سا ارام کیا اس کے بعد دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو دوپہر کو میری بیوی نے دال کا سالن بنایا ۔ مجھےدال بہت پسند ہے۔ اور محرم میں تو میں کہتا ہوں کہ روز دال پکے اور دال کھاؤں۔ تو ساتھ تندور کی روٹی تھی تو میں نے دوپہر کا کھانا دال کے سالن اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ اور مجھے بہت مزہ ایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے ارام کیا۔
![]() | ![]() |
---|
پھر کچھ گھنٹوں بعد شام ہو گئی ۔تو جب شام ہوئی تو شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو میں نے بیوی کو کہا کہ مجھے دال ہی دے دیں ۔اور ساتھ تندور کی روٹی تو میں نے شام کا کھانا بھی دال اور تو تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے باہر جا کے تھوڑی چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔
یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G) |
---|
اللہ حافظ |
---|