The Diary Game (15-07-2024) How I Spend My Day At Home!

in hive-109435 •  3 months ago 

IMG_20240715_073752.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

اللہ تعالی کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔اور ہر چیز پر قادر ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ امین

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا میں نے وضو کیا۔اس کے بعد میں مسجد چلا گیا ۔مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے کچھ تسبیح کی اور پھر اخر میں دعا مانگی۔ اس کے بعد میں واپس گھر ا گیا ۔

IMG_20240715_071449.jpgIMG_20240715_071428.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو کچھ دیر بعد میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میری بیوی نے پوچھا کہ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے ۔تو میں نے کہا کہ ایک خشک پراٹھا بنا دیں اور ساتھ الو بینگن والا جو سالن بنایا تھا وہ دے دیں ۔میں اس سے ناشتہ کروں گا ۔تو میری بیوی نے مجھے خشک پراٹھا بنا دیا اور ساتھ الو بیگن کا سالن دیا ۔جو کہ بہت ہی ٹیسٹی بنا ہوا تھا۔ تو میں نے صبح کا ناشتہ خشک پراٹھے اور الو بیگن کے سالن کے ساتھ کیا۔

IMG_20240715_155639.jpgIMG_20240715_073930.jpg
IMG_20240715_073915.jpgIMG_20240715_073752.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں نے ہمیشہ کی طرح جانوروں کا کام وغیرہ کیا۔ میں باہر کھیتوں میں چلا گیا ۔وہاں جا کے جوار کاٹی اور جانوروں کے لیے گھر لے ایا۔ اور گھر ا کے اس کو مشین میں چھوٹا کیا۔ پھر جانوروں کی کھلیوں میں ڈال دیا ۔اور جانور کھانے لگ گئے ۔ جب جانوروں نے چارہ کھا لیا تو میں ان کو لے کے باہر کھیتوں میں چلا گیا اور وہاں جا کے درختوں کی چھاؤں کے نیچے باندھ دیا ۔تاکہ گرمی سے محفوظ رہیں ۔

IMG_20240715_123222.jpgIMG_20240715_123214.jpg
IMG_20240715_121809.jpgIMG_20240715_113834.jpg

جب میں جانوروں سے فری ہوا تو میں نہایا فریش ہوا کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہے۔ نہانے کے بعد میرے کچھ مہمان اگئے۔ تو میں ان کو لے کے باہر اپنے مہمان خانہ میں چلا گیا ۔ وہاں جا کے ان کو بٹھایا اور ان کو روح افزا والا میٹھا پانی پلایا۔ پانی پی کر مہمان بہت خوش ہوئے ۔میں نے خود بھی روح افزا والا پانی پیا ۔جس سے میرے دل و دماغ کو بہت سکون ملا۔

IMG_20240715_161637.jpgIMG_20240715_160029.jpg

IMG_20240715_171041.jpg

IMG_20240715_171038.jpg

جب مہمان چلے گئے۔ تو میں گھر ایا ۔گھر ا کے دوپہر کا کھانا کھایا۔ دوپہر کا کھانا کھا کر میں باہر چلا گیا۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے ۔جب میں کھیتوں میں گیا تو بہت ٹھنڈی ھوا تھی تو میں نے پہلے جامن کھائے۔ اس کے بعد اپنے درختوں کے نیچے بیٹھ گیا۔ ٹھنڈی ہوا کے مزے لینے لگ گیا ۔اور مرغیوں کو دانہ ڈالا ۔ہم نے اپنے کھیتوں میں مرغیاں بھی رکھی ہوئی ہیں۔ مرغیوں کے بہت سے فائدے ہیں۔ یہ ہمیں انڈے دیتی ہیں۔ اور ہم گرمیوں سردیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ دیسی انڈے گرمیاں ہو سردیاں ہو صحت کے لیے بہت اچھے ہیں ۔ میں دیسی انڈے بہت شوق سے کھاتا ہوں۔ یہ صحت کے لیے بہت اچھے ہیں۔ اور بہت طاقت دیتے ہیں ۔

Screenshot_20240715-185545.jpgScreenshot_20240715-181651.jpg
Screen shot taken from my mobile

اس کے بعد میں واپس گھر اگیا۔ گھر ایا تو تھوڑا سا ارام کیا ۔پھر تقریبا سوا چھ بجے میں نے اپنے موبائل پر ذاکر وسیم عباس بلوچ جو کہ پاکستان کا بہترین ذاکر ہے ۔اج اپ کو پتہ ہے اٹھ محرم ہے۔ اور مولا غازی عباس کی شہادت کا دن ہے ۔تو میں نے ذاکر وسیم عباس بلوچ کی مجلس تقریبا 45 منٹ سنی جس کا موضوع حضرت عباس علیہ السلام کی شہادت تھا۔ میں نے پوری شہادت سنی۔ سوا چھ سے لے کر تقریبا سات بجے تک ۔میں مجلس سنتا رہا اور ساتھ اندر ہی اندر غم سے روتا بھی رہا۔ مولا عباس اپنی بھتیجی سکینہ کی فریاد پر پانی لینے نکلے تھے۔ جس طرح ذاکر نے مصائب سنائے جس طرح ظالموں نے مولا عباس علیہ السلام پر تیر برسائے۔ ان کی انکھوں میں تیر مارے اور ان کے دونوں بازو کاٹ دیے۔ تو یہ سن کر مجھے بہت صدمہ ہوا۔مولا غازی عباس نے بہت جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ اور صبر کیا اتنے ظلم برداشت کیے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں۔ بالاخر جام شہادت نوش کیا۔میرا سلام ہو امام حسین علیہ السلام پر میرا سلام ہو غازی عباس پر۔ جو حق پر ڈٹے رہے۔ اور ظالموں کا مقابلہ کیا ۔

IMG_20240715_195330.jpgIMG_20240715_195226.jpg

مجلس سننے کے بعد پھر شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو شام کو میری بیوی نے پیٹھے کا سالن بنایا۔ جو کہ بہت ہی ٹیسٹی بنا ساتھ میری بیوی نے تندور کی روٹی بنائی۔ تو شام کا کھانا میں نے پیٹھے کے سالن اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے باہر جا کے کچھ دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...