The Diary Game (26-07-2024) Going to hadali for some work by @sajidkhan514

in hive-109435 •  7 months ago 

IMG_20240726_091218.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

اللہ تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ اور تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب بہن بھائی ٹھیک ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ امین

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں ۔امید ہے اپ کو پسند ائے۔

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نہایا۔ نہانے کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر اگیا ۔

IMG_20240726_072935.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو میں نے کچھ دیر ارام کیا۔ پھر میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ میری بیوی نے پوچھا کہ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ تو میں نے کہا کہ میرے لیے ایک گھی والا پراٹھا بنا دیں۔ اور ایک کپ چائے کا۔ تو میری بیوی نے میرے لیے پہلے گھی والا پراٹھا بنایا ۔اور اس کے بعد میرے لیے چائے بنائی۔ تو میں نے صبح کا ناشتہ گھی والے پراٹھے اور چائے کے ساتھ کیا ۔

IMG_20240726_062251.jpg

IMG_20240726_062244.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں روٹین کے مطابق اپنے کھیتوں میں چلا گیا ۔وہاں جا کے جانوروں کے لیے چارہ کاٹا ۔چارہ کاٹنے کے بعد چارے کو گھر لے ایا ۔اور جانوروں کی کھلیوں میں ڈالا ۔اور جانور کھانے لگ گئے ۔

IMG_20240726_080241.jpgIMG_20240726_080230.jpg

جب جانوروں نے چارہ کھا لیا۔ تو گرمی بہت زیادہ تھی۔ میں نے جانوروں کو باہر اپنے کھیتوں میں جا کے درختوں کی چھاؤں کے نیچے باندھ دیا۔ تاکہ جانور گرمی سے محفوظ رہیں ۔کیونکہ یہ بے زبان ہوتے ہیں یہ خود سے تو کہہ نہیں سکتے کہ ہمیں گرمی لگ رہی ہے۔ تو ان کا خیال رکھنا میرا فرض ہے۔ تو میں جانوروں کا بہت اچھی طرح خیال رکھتا ہوں۔ خصوصاََ گرمیوں میں ان کو وقت پر پانی پلاتا ہوں ۔اور درختوں کی چھاؤں کے نیچے باندھتا ہوں۔

IMG_20240726_093636.jpg

جانوروں سے فری ہونے کے بعد میں تیار ہوا۔ کیونکہ میں نے ایک تو سیلون کے پاس جانا تھا۔ اور دوسرا میں نے ہڈالی جانا تھا۔ وہاں پہ میرے انکل فتح خان ہوتے ہیں ۔جن سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے فون کیا تھا کہ میرا پوتا بہت بیمار ہے۔ تو میں نے کہا کہ چلو انکل فتح خان کے پوتے کا پتہ کر اتا ہوں۔ کہ اس کی کیسی طبیعت ہے۔ تو میں نے موٹر سائیکل نکالا اور روڈ پر چڑھ گیا ۔

IMG_20240726_091417.jpgIMG_20240726_091218.jpg
IMG_20240726_090932.jpgIMG_20240726_085350.jpg

سب سے پہلے میں کہکشاں سیلون پر گیا۔ سیلون کے پاس اتنا رش نہیں تھا تو میں نے کہا کہ میری داڑھی بنا دو بڑھ چکی ہے ۔تو سیلون میری داڑھی بنانے لگ گیا۔ میں نے سیلون سے داڑھی بنوائی۔ اور اس کو 150روپے داڑھی بنوانے کا دیا۔ سیلون بہت خوش ہو گیا۔ داڑھی بنوانے کے بعد میں نے اپنی تصاویر بھی بنائی۔

IMG_20240726_111558.jpg

داڑھی میں نے جوہر اباد سے بنوائی۔ داڑھی بنوانے کے بعد میں ہڈالی کی طرف چل پڑا۔ ہڈالی جوہر اباد سے تقریبا پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ جوھراباد سے ہڈالی جانے میں تقریبا 20 سے 25 منٹ لگتے ہیں۔ ہڈالی شہر چراغ بالی کے نام سے مشہور ہے۔چراغ بالی ہڈالی کا رہنے والا تھا۔ چراغ بالی کا نام پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ چراغ بالی پر کافی فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ چراغ بالی کے بارے میں بزرگوں سے سنا ہے۔ کہ وہ غریبوں کے حق میں بہت اچھا تھا۔ ۔تو میں ہڈالی پہنچ گیا۔

IMG_20240726_095951.jpg

IMG_20240726_095824.jpg

جب میں ہڈالی پہنچا تو انکل فتح خان گھر پہ مل گئے۔ وہ زیادہ تر گھر میں ہی رہتے ہیں۔ اپنے جانوروں کا کام وغیرہ کرتے ہیں۔ تو انکل فتح خان مجھے مل کر بہت خوش ہوئے ۔اس نے ہمیں اپنی بیٹھک پر بٹھایا۔ اور ہمارے لیے پہلے سادہ پانی منگوایا ۔اور پھر جام شیری والا پانی بنوایا۔ ہم جام شیری کا پانی پی کر بہت خوش ہوئے۔ میرے ساتھ میرا ایک دوست بھی تھا۔ ہم تقریبا ایک گھنٹہ فتح خان کے ڈیرے پر بیٹھے رہے ۔اور بچے کی خیریت دریافت کی۔ اور انکل فتح خان نے کہا کہ اب پہلے سے بہتر ہے ۔اللہ کا شکر ہے۔ اس کے بعد ہم نے یہ کہہ کر اجازت لی کہ اللہ اپ کے پوتے کو صحت دے۔ اس کے بعد ہم واپسی کی طرف انے لگے۔

IMG_20240726_123742.jpgIMG_20240726_123720.jpg

واپسی پر میرے ساتھ ایک دوست تھا تو اس کو میں نے خوشاب اتار دیا۔ اور میں اپنے گاؤں اپنے گھر پہنچ ایا۔ گھر ا کے میں نے کچھ دیر ارام کیا۔ پھر میں نے دوپہر کا کھانا کھایا۔ دوپہر کو میری بیوی نے بھنڈی توڑی کا سالن بنایا۔ اور ساتھ تندورکی روٹی بنائی۔ بھنڈی توڑی کا سالن بہت ہی مزیدار تھا ۔میں دوپہر کا کھانا کھا کر بہت خوش ہوا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے ارام کیا ۔اور بچوں کو بھی ارام کرنے دیا ۔کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہے۔

دوپہر کو ہم نے ارام کیا۔ ہم تقریبا پانچ بجے کے قریب اٹھے۔ اٹھنے کے بعد میں خود نہایا۔ بچوں کو نہایا۔ کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہے ۔اس کے بعد پھر کچھ گھنٹوں بعد شام ہو گئی۔ تو شام کا کھانا میں نے تندور کی روٹی اور ٹھنڈے دودھ کے ساتھ کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

ڈائری اچھی ہے، مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ آ کی جگہ آپ نے کئی جگہ ا استعمال کیا ہے املأکی غلطیوں کی طرف تھوڑا دھیان دیں۔شکریہ

Loading...