اسلام و علیکم دوستوں |
---|
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔ |
---|
آللہ تعالیٰ کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ اور تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں آپ سب خیر خیریت سے ہوں گے۔ آللہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین
آج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ مجھے اُمید ہے آپ کو پسند ائے گی۔
آج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا ۔اس کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے آخر میں دعا مانگی۔ اور اس کے بعد میں واپس گھر آگیا ۔
جب میں مسجد سے گھر آیا تو میں نے تھوڑی دیر آرام کیا۔ اس کے بعد میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میری بیوی نے پوچھا کہ آپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے ۔تو میں نے کہا کہ میرے لیے ایک کپ چائے کا بنا دیں اور کل جو میٹھے چاول بنائے تھے مجھے تھوڑے سے اون میں وہ گرم کر دیں۔ آج میں میٹھے چاولوں میں چائے مکس کر کے کھاؤں گا۔ تو میری بیوی نے پہلے چاول گرم کیے۔ اور پھر چائے بنائی۔ دوستو کل ہم نے میٹھے چاول بنائے تھے اور جو بچ گئے تھے وہ ہم نے فریج میں فریز کر دیے تھے۔ اور وہ چاول میں نے صبح چائے میں مکس کر کے کھائے ۔اور مجھے بہت مزہ آیا ۔میں نے صبح کا ناشتہ چائے اور چاولوں کے ساتھ کیا۔
اس کے بعد میں نے روٹین کے مطابق جانوروں کا کام کرنا شروع کر دیا۔ میں باہر اپنے کھیتوں میں چلا گیا۔ اور وہاں جا کے جوار کاٹی جوار کاٹنے کے بعد اس کو گھر لے آیا ۔اور مشین چلا کے اس کو چھوٹا کیا۔ پھر جانوروں کی کھلیوں میں ڈال دیا۔ اور جانور چارہ کھانے لگ گئے۔
جب جانوروں نے چارہ کھا لیا۔ تو میں نے ان کو پانی پلایا۔ پانی پلانے کے بعد میں نے ان کو باہر اپنے کھیتوں میں درختوں کے نیچے جا کے باندھ دیا۔ تاکہ گرمی سے محفوظ رہیں۔ میں جانوروں کا بہت خیال رکھتا ہوں۔ کیونکہ ان کے بہت سے فائدے ہیں۔ یہ ہمیں دودھ دیتے ہیں۔ جو ہم خود بھی پیتے ہیں اور بیچ کر روپے بھی کماتے ہیں۔ اور ان کا گوبر آگ بالنے کے کام آتا ہے ۔
![]() | ![]() |
---|
جانوروں کو درختوں کے نیچے باندھنے کے بعد میں گھر آگیا ۔گھر آ کے تھوڑا سا آرام کیا ۔اس کے بعد پھر میں باہر کھیتوں میں چلا گیا۔ کیونکہ آج ہماری پانی کی باری تھی۔ میں بہت کھیتوں میں جو درخت ہیں ان کو پانی لگایا۔ اور چارے کو بھی پانی لگایا۔ چارے میں ہمارے پاس جوار ہے۔ اس کو پانی لگایا ۔تاکہ درخت اور جوار سر سبز اور شاداب رہے ۔اور چارہ بڑا ہو جائے اور میٹھا ہو جائے۔ درختوں اور جوار کو پانی لگانے کے بعد میں اپنے ڈیرے پر بیٹھا رہا۔ درختوں کی چھاؤں کے نیچے اور اپنی تصاویر بھی بنائی۔ آج موسم بھی اچھا تھا۔ ٹھنڈی ہؤا اور بدل وغیرہ تھے۔ اتنی گرمی نہیں تھی۔ تو میں نے باہر ٹھنڈا موسم انجوائے کیا۔
اس کے بعد پھر دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ میں گھر چلا گیا گھر جا کے میں نے تندور والی روٹی اور کچے پیاز کے ساتھ کھانا کھایا۔ کھانا کھا کر میں بہت خوش ہوا۔ دوستو ساون کے مہینے میں کچے پیاز سلاد بنا کے کھانے سے بہت سے فائدے ہیں۔ اور صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ ساون کے مہینے میں پیاز کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد میں نے گھر میں آرام کیا۔ میں تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد پھر کچھ گھنٹوں بعد شام ہو گئی۔ تو شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو شام کو میری بیوی نے دیسی انڈے اور پیاز کا سالن بنایا۔ کیونکہ آج موسم تھوڑا ٹھنڈا تھا تو میں نے کہا کہ دیسی انڈے بنا دیں۔ ٹھنڈے موسم میں اور ساون کے مہینے میں دیسی انڈے جسم کو لگتے ہیں۔ اور جس کو طاقت دیتے ہیں۔دیسی انڈے کے سالن ساتھ میری بیوی نے تندور کی روٹی بنائی۔کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے ۔اس کے بعد میں آرام سے سو گیا۔
یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G) |
---|
میں اپنے دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ائیں اور میری پوسٹ کو پڑھیں اور میری حوصلہ افزائی کریں! |
---|
@hamidrizwan, @aliabid01, @asifabbas512
اللہ حافظ |
---|