The Diary Game (31-07-2024) Today I am going to botala for some work!

in hive-109435 •  7 months ago 

IMG_20240731_095916.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

آللہ تعالیٰ کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔اور تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں آپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ آللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

آج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ وہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ مجھے امید ہے آپ کو پسند ائے گی۔

آج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے غسل کیا۔پھرمسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر آ گیا ۔جب میں مسجد سے گھر آیا ۔ تو تھوڑا آرام کیا پھر میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میں نے ناشتہ کیا۔

IMG_20240731_155109.jpg

IMG_20240731_174417.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں نے روٹین کے مطابق جانوروں کا کام شروع کر دیا۔ میں باہر کھیت میں چلا گیا ۔وہاں جا کے جانوروں کے لیے چارہ کاٹا۔ چارے میں ابھی ہمارے پاس جوار ہے۔ میں نے جوار کاٹی اور کاٹ کے گھر لے آیا۔ اور اسے مشین میں چھوٹا کاٹا۔کاٹ کے جانوروں کی کھلیوں میں ڈال دیا۔ اور جانور کھانے لگ گئے۔

IMG_20240731_101340.jpg

IMG_20240731_095810.jpg

جب میں جانوروں سے فری ہوا تو میں ایک بار پھر نہایا فریش ہوا۔ کیونکہ آج گرمی بہت زیادہ تھی۔ نہانے کے بعد میں تیار ہوا کیونکہ مجھے آج بوتالہ جانا تھا۔ وہاں پہ مجھے کچھ کام تھا۔ تو میں نے موٹر سائیکل نکالا اور روڈ پر چڑھ گیا۔ اور سب سے پہلے میں پٹرول پمپ پڑ گیا۔ موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوایا۔

IMG_20240731_101333.jpg

IMG_20240731_101328.jpg

IMG_20240731_095916.jpg

موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے بعد میں نے سفر شروع کر دیا۔ میں نے سب سے پہلے چشمہ پہنا ۔پھر سر پہ کپڑا باندھا کیونکہ آپ کو پتہ ہے گرمی بہت زیادہ ہو گئی ہے ۔اور دھوپ زیادہ سر کو لگتی ہے ۔اگر سر ڈھانپ کے رکھا جائے تو پھر کافی بچت ہوتی ہے۔ دوستو آپ بھی خیال رکھیں کہ اس گرمی کے موسم میں باہر نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ تو میں نے سفر شروع کر دیا۔ میں نے بوتالا جانا تھا۔ ایک دوست سے ملنے مجھے کچھ کام تھا۔ بوتالہ ہمارے گاؤں سے تقریبا 20 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تو میں نے سفر شروع کر دیا اور میں بوتالہ پہنچ گیا۔

IMG_20240731_094441.jpg

IMG_20240731_094435.jpg

جب میں بوتالہ پہنچا تو میرا دوست مجھے مل گیا۔ وہ میرا انتظار کر رہا تھا۔ وہ مجھے اپنے گھر لے گیا۔ اور مجھے ٹھنڈا پانی پلایا۔ پانی پلانے کے بعد ہم نے باتیں وغیرہ کی۔ پھر کچھ دیر بعد کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو میرے دوست نے میرے لیے الو کیمے کا سالن بنا رکھا تھا۔ ساتھ تندورکی روٹی تھی۔ اور ساتھ سلاد بھی تھا۔سلاد میں کھیرے اور پیاز کٹے ہوئے تھے۔ پیاز اس موسم میں کھانا صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ تو کھانا کھا کے مجھے بہت مزہ آیا ۔الو کیمےکا سالن بہت مزے کا بنا ہوا تھا ۔میں نے کچھ دیر دوست کے پاس آرام کیا۔ پھر میں نے واپسی کی طرف سفر شروع کر دیا۔

IMG_20240731_145643.jpg

IMG_20240731_145639.jpg

IMG_20240731_145732.jpg

جب میں واپس ایا تو گرمی بہت زیادہ تھی میں نے تھوڑا گھر پہ آ رام کیا ۔ارام کرنے کے بعد مجھے سکون نہیں آ رہا تھا۔ میں گھر سے باہر اپنی مہمان خانہ والی حویلی پہ چلا گیا۔ کیونکہ مہمان خانہ والی حویلی پہ میں نے نلکہ لگایا ہوا ہے۔ حویلی جا کے میں خوب نہایا۔ کیونکہ نلکے کا پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔ میں تقریبا ادھا گھنٹہ نلکے کے نیچے نہاتا رہا۔ تاکہ گرمی دور ہو۔ نہانے کے بعد میں نے پنکھا چلایا اور اپنے مہمان خانہ پر آرام کیا۔ اور نہانے کے بعد میں نے اپنی تصاویر بھی بنائی۔ جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

میں تقریبا پانچ بجے کے قریب حویلی سے گھر آیا ۔حویلی سے گھر اتنا دور نہیں بالکل نزدیک ہے ۔ گھر آیا تو میں نے آرام کیا۔ پھر شام ہو گئی تو شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ شام کا کھانا میں نے میٹھی دودھ والی کچی بنائی ۔اور ساتھ تندورکی روٹی تھی ۔تو شام کا کھانا میں نے دودھ والی کچی اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی ۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے ۔ اس کے بعد میں آرام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...