پاکستان ،نازک دور اور ہم

in hive-117153 •  7 days ago 

IMG_20250222_164348.jpg

کرین کا قیدی 804 اور سڑک کا حکومت سے تعلق محض اتفاقی ہے

8DAuGnTQCLptHK3w4xbU3SMDsfFVWre2qvkWUixoMRzeeZXveHXMV1rvtM6iBgwZtNiSbAE7DRT5faN2o7NtomKHG37ookAvaJVKjhQiVEfnxtUzySsQqRLrhqxYkpotNDLRVeocsNX1vZr3i1aiJ8ZVhYsjo54JRYhwqMLLrbg.png

جب سے پیدا ہوئے ہیں تب سے پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم اور عوام سمیت اک "نازک دور "سے گزر رہا ہے۔ اور یہ دور ہے کہ گزرنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ میں نے اپنی ساری زندگی میں اس لمحے کا اتنا انتظار کیا ہے کہ آخر یہ دور گزرے تو کچھ اس پار بھی نظر آئے۔ مگر یہ نازک دور اتنا نازک ہے کہ رینگ رینگ کر چلتے ہوئے بھی ستتر سال گزار ہی گیا ہے۔
(پیارے بچو! ستتر کا مطلب ہوتا ہے 77)
اور جیسے حالات چل رہے ہیں لگتا ہے کہ چند مزید سال درکار ہوں گے اس ملک کا "بینڈ بجانے" میں۔
ہاں جی وہی بینڈ جو ہماری حکومتیں اب تک اپنی عوام کا بجا رہی ہیں۔ کچھ حکومتوں کی تو اک آدھی باری میں تسلی ہی نہیں ہوئی تو دو ، چار بار مزید ٹھوک بجا کہ چیک کر رہی ہیں کہ کیا عوام میں کوئی سکت باقی ہے یا نہیں۔
اور ہم عوام بھی ایسے کوئی جینیس ہیں کہ بار بار انہیں موقع دیتے ہیں کہ آؤ کوئی کسر رہ گئی ہے تو وہ بھی پوری کر لو۔ (ویسے یہ خوش فہمی بھی پچھلے سال فروری میں دور ہوگئی تھی کہ یہ موقع ہم دیتے ہیں)
ایک بعد دوسرے کو آزماتے ہوئے، میں اور میرے جیسے بہت سے
Behind you skipper
کہتے ہوئے کپتان تک آگئے۔ مگر ہونا تھا وہی جو منظور عسکریت تھا۔ خان نے بھی پرانی فلم پرانے ایکٹرز کو نئے کریکٹرز دے کےچلا دی۔ مگر جن کے کندھوں پہ سوار آئے تھے انہوں نے ہی ایسے پار لگایا کہ اب اپنے ناراض محبوب کو بیٹھے خط لکھ رہے ہیں ۔وہ بھی ڈھیٹ ہیں کہ اگر خط مل بھی گیا تو بھی نہیں پڑھیں گے۔
(اگر آپ بھی خان کے اندھا دھند فالور ہیں تو میری گستاخی معاف کر دیں۔)
خیر آج کل پاکستان کے نازک دور کو گزارنے کا ٹھیکہ ایک ایسی جماعت کے ہاتھ لگا ہوا ہے جن کے دو ہی اصولی نظریات ہیں
نظریہ نمبر 1: ڈنگ ٹپاؤ ۔۔۔یعنی کہ کچھ ہو جائے ان کی کوشش بس یہی ہے کہ مدت پوری کر کہ دم لیں گے۔
نظریہ نمبر 2: یہ نظریہ عوام میں بہت مشہور ہے کہ جی " کھاتے ہیں تو لگاتے بھی تو ہیں"
ہم بچاری عوام اتنے معصوم ہیں کہ اس بات پہ بھی بے انتہا خوش ہیں
آپ سمجھ رہے ہوں گے یہ تنقید ہے۔نہیں نہیں ! یار یہ تعریف ہے جو اکثر و بیشتر لوگ کرتے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ڈنگ محترمہ پاپا کی کی پرنسز ٹپا رہی ہیں۔
مریم نواز آج کل دو طرح کے چونے لگا رہی ہیں۔ اک تو وہ جو ان دنوں ہر چھوٹے بڑے شہر کی در و دیوار پہ ہو رہا ہے ۔اور دوسرا وہ جو ساتھ ساتھ لوگوں کو لگا رہی ہیں۔ آپ نے پنجابی کا اک محاورہ"پھٹے چکنا" تو سنا ہوگا اس کا عملی مظاہرہ ان دنوں ہمارے ہاں زورو شور سے جاری ہے۔ ناجائز تجاوزات کے نیچے سے شہر ، یوں نکل رہے ہیں جیسے اہرام مصر کے نیچے سے خزانے نکلے تھے۔ (یہ واقعی تعریف تھی 😛)۔
لیکن اگر اہرام مصر کے نیچے سے کوئی خزانہ نہیں نکلا تو کمپنی اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔
ارے یاد آیا دوسرے والے چونے کا تو بتایا ہی نہیں ، جب شہر چمک دمک رہے ہیں تب انہی دنوں غریب عوام برابر لٹ رہے ہیں ۔ہم رات کو سوتے ہیں تو کبھی بجلی ،کبھی گیس ،کبھی پٹرول ، کبھی کوئی نیا ٹیکس ، اور کبھی پرانے ٹیکس کی رگوں میں اضافے کا نیا جوش و ولولہ انجیکٹ کر دیا جاتا ہے ۔
ہم کیا کر سکتے ہیں اب نیا پاکستان ہٹا کہ پرانا نکالنے میں اور اس "نکلے ہوئے" ملک کی مرمت میں خرچہ تو آتا ہے نا۔ ۔۔۔؟ مرمت تو چہرہ کی بھی ہوتی ہے مگر اس بات کو جانے دیں۔۔۔۔کیوں کہ اگر وہ اتنی پیاری نہ لگے تو کیا فایدہ اتنا بڑا صوبہ کھانے کا ، سوری میرا مطلب ہے چلانے کا
اک اور کام بھی ہماری سی-ایم صاحبہ بڑے زور و شور سے کروا رہی ہیں اور اس کام کی سپیشل ٹرینگ انہوں نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور ہمارے موجودہ وزیراعظم سے لے رکھی ہے ۔ اس کام کی رفتار اور معیار میں بھتیجی نے چچا کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے
اور یہ کام ہے اکھڑی ہوئی سڑکوں کا بنانا اور بنی ہوئی سڑکوں کو اکھاڑنا۔ شاید اسی بات کے لے اقبال فرما گئے تھے کہ
بنانا، اکھاڑنا ،اکھاڑ کہ بنانا
جیبیں گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
ویسے میرے فیورٹ سیاستدان چوہدری شجاعت حسین ہیں۔ ان کی "مٹی پاؤ" تھیوری مجھے بے حد پسند ہے۔ یہی مٹی پاکستان کی ترقی کی راہ میں بھی پڑی ہوئی ہے۔ اور اسے ہٹانے کا شرف صرف کسی نیک سپہ سالار کو ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ لیکن وہ فی الحال اس موڈ میں نظر نہیں آتے، کیونکہ ترقی میں عوام اور حکمران دونوں کو کوئی خاص دلچسپی نہیں۔

مگر سنا ہے کہ سندھ سرکار کے شاہ سندھ کو پیرس بنانے کے مشن کو اپنی حکومت کے سیزن ٹو میں بھی جاری رکھیں گے، تا کہ ہمارے انڈر کنسٹرکشن وزیراعظم کی دال روٹی تو چلتی رہے ۔سندھ سے مجھے زرداری صاحب یاد آ جاتے ہیں
زرداری کے نام پہ ہی میرے دماغ کے سارے فیوز اڑ جاتے ہیں اور اس کے بعد صرف اندھیرا ہی اندھیرا چھا جاتا ہے۔۔۔😂🤫
آپ بھی مجھے اپنے فیورٹ سیاست دان کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔میں ان عظیم رہنماوں کے بارے آپ کے وچار جاننا چاہوں گی۔۔۔۔؟

8DAuGnTQCLptHK3w4xbU3SMDsfFVWre2qvkWUixoMRzeeZXveHXMV1rvtM6iBgwZtNiSbAE7DRT5faN2o7NtomKHG37ookAvaJVKjhQiVEfnxtUzySsQqRLrhqxYkpotNDLRVeocsNX1vZr3i1aiJ8ZVhYsjo54JRYhwqMLLrbg.png
@aminasafdar where r u buddy ?

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...