اچھے برے نام

in hive-120412 •  4 years ago 

915947b56d560f73de78bae6c9f94712.jpg

https://pin.it/33Zcp5q

اچھے برے نام

اچھے ناموں کا آپ کی شخصیت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔
برے نام رکھنے سے گریز کریں ایسے نام جن کا کوئی مطلب نہ ہو بے جان چیزوں پر نام نہ رکھیں ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! قیامت کے دن تم کو تمہارے نام اور تمہارے باپوں کے نام سے پکارا جائے گا لہذا نام اچھے رکھو۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہا نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ کے نزدیک بہترین ناموں میں عبدااللہ اور عبدالرحمن ہیں۔
ابو ھریرہ رضی اللہ تعالی عنہا رسول صلی االلہ علیہ وآلہ وسلّم سے روایت کرتے ہیں۔
اپنی اولاد کا میرے نام کے اوپر نام رکھو لیکن میری کنیت اختیار نہ کرو ۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو اچھے نام کے ساتھ بدل دیا کرتے تھے۔
مسلم بخاری میں ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا نام عاصیہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بدل کر جمیلہ رکھ دیا۔

آجکل فیشن بن چکا ہے ایسے نام رکھنے کا جن کا مطلب اچھا نہیں ہوتا۔اس لیے نام رکھتے وقت احتیاط سے کام لیا کریں۔ناموں کو بگاڑ کر نہ پکاریں۔اس سے احترام ختم ہو جاتا ہے۔
(اللہ تعالی ہم سب کو اچھے نام رکھنے کی توقیق دےآ مین
جزا ك اللہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!