اپنی عبادتوں پر غرور وتکبر نہ کریں
عبادت کی کثرت پر غرور نہ کرو کیونکہ
زیادہ عبادت کے باوجود ابلیس کا کیا حال ہوا
اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کی تخلیق سے پہلے فرشتے اور جن پیدا کئے۔ ان سان کی تخلیق جب فرمائی تو ملائکہ کو حکم کیا کہ وہ انسان کے سامنے سجدہ ریز ہوجائیں۔ ابلیس اگرچہ جن تھا اور ہر وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتا لیکن اس اجتماع میں وہ بھی شامل تھا۔سارے ملائکہ نے حکم خداوندی کی تعمیل کی لیکن ابلیس نے سجدہ نہیں کیا۔ اس نافرمانی کی وجہ کیا تھی؟ ابلیس آگ سے پیدا کیا گیا تھا اور انسان کو مٹی سے تخلیق کیا گیا۔اسے یہ گھمنڈ لاحق ہوا کہ آگ، مٹی سے درجے میں بلند ہے۔اسلئے بلند مخلوق ہوکرپست مخلوق کے سامنے سجدہ کرنا اسے گوارا نہیں ہوا۔ اس نافرمانی کی سزا اسے کیا ملی؟ قیامت تک کیلئے ملعون ٹھہرا۔
شیطان کا غرور میں مبتلا ہو جانا، تاریخ انسانی کی اس قبیح ترین جرم کا پہلا آمنا سامنا تھا۔شیطان نے چونکہ اللہ سے مہلت ہی اسی لئے مانگی ہے کہ وہ بنی نوع انسان کو صراط المستقیم سے پھسلادے اسلئے اس نے اپنی یہ خبیث خصلت انسان کے اندر بھی سرایت کردی ہے۔نمرود و فرعون آخر کس مرض میں مبتلا تھے؟ وہ یہی غرور تھا جس نے ان کو اس وہم میں برباد کردیا کہ ہم ناقابل تسخیر ہیں لیکن ”غرور کا سر ہمیشہ نیچا!“
“عبادت کی کثرت پر غرور نہ کرکیونکہ زیادہ عبادت کے باوجود ابلیس کا کیا حال ہوا” یہ فرمان حضرت حاتم اصم رحمتہ اللہ علیہ کا ہے- اور یہ بے بھی فرمایا دیکھو ابو لہب اور ابو جہل نے حضور محمد کو دیکھا، صحبت بھی تھی، قرابت بھی تھی مگر ان دونوں کو کچھ نفع حاصل نہ ہوا- غرور کسی بھی طرح کا ہو خاک میں ملا دیتا ہے- غرور چونکہ ایک شیطانی صفت ہے اسلئے یہ انسان سے اس کی انسانی صفات چھین لیتا ہے۔دوسروں کو حقیر سمجھ کر ان سے بے اعتنائی اور کنارہ کشی اختیار کرنا اس کا پہلا لازمی نتیجہ ہے۔
تکبر صرف اللہ کو زیب دے سکتا ہے کیونکہ اس کی صفات ازلی ہیں، کوئی ان کو چھین نہیں سکتااور اس کے کمالات کو کوئی زوال نہیں۔ بندے تکبر میں گھر جائیں تو ابدی عذاب میں مبتلا ہونگے۔چنانچہ اللہ کی قسم کھاکر فرمایا کہ وہ شخص جنت میں داخل ہو ہی نہیں سکتا جس میں رتی برابر بھی غرور ہو!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےارشاد فرمایا!
اگر کوئی شخص پیدائش کے دن سے بڑ ھا پے میں مرنے تک اللہ تعالی کو راضی کرنے کے لئے سجدہ کی حالت میں پڑا رہے تو قیامت کے دن اپنے اس عمل کو حقیر سمجھے گا۔
(اللہ ہم سب کو عجزِ خاکساری میں رکھے ( آمین )( جزاک اللہ
Beshak .Allah tala hum sab ko zyada se zyada ibadat karne ki tawfeeq ata farmaye...
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit