اسلامی نظام کے نفاذ کی جانب پہلا قدم
اگر آپ دنیا میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں جو چیزیں آپ کے دائرہ کار میں
آتی جائیں وہاں اسلامی نظام کا نفاذ قائم کرتے جائیں ۔
یاد رکھیں آپ کے دائرہ کار میں سب سے پہلے آپ کا 6فٹ جسم ہے۔اس پر اسلامی نظام نافذ کریں۔
اٹھنے بیٹھنے، چلنے پھرنے، بات کرنے،
کھانے پینے، شادی بیاہ ،غمی خوشی میں اپنے اپنے انداز طور طریقے اور رسم و رواج کو چھوڑ کر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں شامل کریں ۔
اسلامی نظام کے نفاذ کی جانب یہی پہلا قدم ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وسلم کی سنتوں کو اپنا کر ہم اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں ۔اور جس نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کی ، اس نے اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار لیا۔
یاد رکھیں کہ ہم زندگی میں تمام معاملات اور امور زندگی کو پہلے سے سرانجام دے رہے ہوتے ہیں ۔اگر ہم اس کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق کرلیں تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں تو اللہ تعالی ہم سب کو نبی پاک صل وسلم کی سنت کی پیروی کرنے کی توفیق دے اور پورا ہمارا پورا اسلامی نظام
نافذ ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے آپ کو اسلامی طور طریقوں پر زِندگی گزارنے کی توفیق دے( آمین) (جزاک اللّہ