جمعۃ المبارک کی فضیلت

in hive-120412 •  3 years ago  (edited)

323f7d11dc685a27f68d04490053d7ed.jpg

https://pin.it/70Zd2Ra

جمعہ کے دن کی اہمیت

جمعہ کا دن بہت مبارک دن ہے۔ اس دن کو تمام دنوں پر فوقیت دی ہے۔ گویا جمعہ کا دن عید کا دن ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر خاص رحمت ہے ہے کہ اس کو یہ دن میسر ہے۔جمعہ کے دن ایک ایسا وقت ہے جس میں جو بھی دعا مانگی جائے قبول ہوتی ہے۔
جمعہ کی بارہ گھڑ یاں ہیں جس میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں جو بھی دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔

بعض روایات میں ہے وہ گھڑی عصر سے مغرب تک کی ہے۔
ویسے بھی ہم جو بھی دعا کرتے ہیں وہ اللہ کے ہاں رد نہیں کی جاتی وہ کسی اور صورت میں قبول ہوتی ہے۔
لیکِن جمعہ کے دن جو بھی دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے
جمعہ کے دن غسل کریں۔
دھلے ہوئے کپڑے پہنے خوشبو لگائے۔
جمعہ کے دن کثرت سے درود شریف پڑھیں۔

آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

جس نے جمعہ کے دن غسل کیا خوب پاکی حاصل کی

تیل یا خو ش بو استمعال کی،

پھر جمعہ کے لئے چلا ،دو آدمیوں کے درمیاں نہ گھسا اور جتنی اُس کی قسمت میں تھی نماز پڑ ھی

پھر جب امام باہر آیا۔ خطبہ دینا کیاشروع تو خاموش ہو گیا،اس
کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ
بخش دیے جائیں گے۔
صحیح بُخاری( 910)

اللہ تعالی ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی توفیق دے۔

(آمین)

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!