شریک حیات سے محبت کی تلقین

in hive-120412 •  4 years ago  (edited)

شریک حیات کو بیمار نہ کریں

4f8b11e2034d72374d30b6a06d7fa891.jpg

https://pin.it/4WS1vom

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شریک حیات نفسیاتی بیمار نہ ہو اور بڑھاپے کی عمر تک پہنچنے کے باوجود صحت مند اور تندرست رہے۔
آپ کے بچے صحت مند، خوبصورت، ہونہار اور اعلی صلاحیتوں کے مالک ہوں اور اپنی طرف سے پوری کوشش کریں کہ آپ کی ذات سے آپ کی بیوی کو کوئی غم اور ذہنی صدمہ نہ پہنچے ۔اپنی شریک حیات کی تمام خواہشات بقدر استطاعت پوری کریں ۔جن میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی نافرمانی نہ ہو۔
آپ اسے اتنا اعتماد حوصلہ اور اور پیار دیں کہ وہ اندر ہی اندر گھٹنے کی بجائے آپ سے اپنی تمام باتوں کو بلاتکلف شیئر کر سکے۔
اپنی شریک حیات پر مکمل اعتماد کریں ۔ یہی اعتماد آپ کے گھر کی فضاء کو جنت بنا دے گا۔انشاء اللہ تعالی پھر ان کی شریک حیات تمام اعصابی و نفسیاتی بیماریوں سے محفوظ رہے گی۔
یاد رکھیں شریک حیات کی خوشی میں آپ کی خوشی اور اس کی تندرستی میں آپ کی تندرستی ہے۔

ایک دفعہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیویوں کے حقوق

کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

: جب تم کھاوٴ تو اس کو کھلاوٴ ، اور جب تم پہنو تو اس کو پہناوٴ ، نہ اس کے چہرے پر مارو اور نہ برا بھلا کہو اور نہ جدائی اختیار کرو ، اس کا موقع آبھی جائے یہ گھر میں ہی ہو

01485f0ac2eed0bc581f0ac35ace08b6.jpg

https://pin.it/6V1uUFw

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہمت دے
آمین) (جزاک اللّہ))

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!