توقف و جلد بازی
توقف کا مطلب ہے وقفہ یعنی اپنے كام میں جلد بازی نہ کرنا۔خوب غور و فکر کرنے کے بعد کام کو مکمل کرنا۔
ہمارے اکثر کام اس لیے بگڑنے ھیں۔ کہ اس میں جلد بازی سے کام لیا گیا ہے۔اور بعد میں ہم پچھتاتے ہیں کاش تھوڑا اس کے بارے میں سوچ لیتے۔
دنیاوی کاموں کو کرتے ہوئے سوچ بچار سے کام لیں ۔لیکِن آخرت کے کام میں جلدی کریں
آپ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ
توقف کرنا ہر چیز میں بہتر ہے۔لیکِن آخرت کے کام میں تاخیر نہیں۔
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں۔
آپ نے فرمایا اپنا کام خوب غور و خوض سے کرو۔جہاں تک کہ اس کہ اس کا انجام اچھا نظر آے۔
اللہ تعالی ہم سب کو اس بات پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین جزاک اللّہ