بُری اور فضول باتوں سے زبان کی حفاظت کیجیے
دنیامیں جھگڑے اور فسادات زیادہ تر زبان کی بے احتیاطیوں اور بے باکیوں ہی سے پیدا ہوتےہیں اور جو بڑے بڑے گناہ آدمیوں سے بکثرت سر زد ہوتے ہیں ان کاتعلق بھی بیشتر زبان سےہوتا ہے۔ اس لئے رسول اللہﷺاس کی بڑی تاکید فر ماتے تھے کہ زبان کو قابو میں رکھاجائےاور ہر قسم کی برُی باتوں سے بلکہ بے ضرورت اور بے فائدہ باتیں کرنے سے بھی زبان کو روکا جائے اور جب بات کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہ ہو اور بات سے کسی خیر اور نفع کی اُمید نہ ہو تو خاموش ہی رہا جائے۔ یہ تعلیم رسول اللہﷺکی اہم تعلیمات میں سے ہے جن پر آپﷺنے نجات کا دار مدار بتلایاہے ۔
حضرت سفیان بن عبداللہ ثقفیؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺسے عرض کیا: حضرت! میرے بارے میں جن باتوں کا حضور کو خطرہ ہو سکتا ہے، ان میں زیادہ خطرناک اور خوف ناک کیا ہے؟ حضرت سفیانؓ کہتے ہیں کہ آپﷺنے اپنی زبان مبارک کو پکڑ کے فرمایا: سب سے زیادہ خطرہ اس سے ہے۔
(جامع ترمذی)
https://pin.it/39WINIm
حضرت سیدنا یونس رضي اللہ عنہ جب مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے تو طویل عرصہ تک خاموش رہے ۔کسی نے پوچھا : ”آپ کچھ بولتے کیوں نہیں؟”ارشاد فرمایا:”اسی بولنے نے تو مجھے مچھلی کے پیٹ تک پہنچایا تھا ۔”
”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔"
اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ اس کا علم سیکھیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں