(ایک بزرگ زندگی بھر نہیں ہنسے)
ایک بزرگ تھے، اُن کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ ساری زندگی میں ساری عمر میں کبھی نہیں ہنسے، اُن کے منہ پر کبھی تبسّم بھی نہیں دیکھا گیا۔
ہر وقت فکر مند رہتے تھے، کسی شخص نے ان سے پوچھا کی حضرت! ہم نے آپ کو کبھی ہنستے ہوئے نہیں دیکھا۔
نہ آپ کے چہرے پر کبھی مسکراہٹ نظر آئی، آپ ہمیشہ فکرمند نظر آتے ہیں۔
اس کی وجہ کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب میں فرمایا کہ بھائی!
بات دراصل یہ ہے کہ میں نے حدیث شریف میں پڑھا ہے کہ کچھ مخلوق ایسی ہے جو اللّٰہ تعالیٰ نے جنت کے لئے پیدا فرمائی ہے۔
اور کچھ مخلوق ایسی ہے جو جہنّم کے پیدا فرمائی گئی ہے۔
مجھے یہ معلوم نہیں کہ میں کون سے رمزے میں داخل ہوں۔
جب تک مجھے یہ پتہ نہ چل جائے کہ میں جنت والے رمزے میں داخل ہوں، اس وقت تک ہنسی کیسے آئے؟
بس فکرمند کے اندر ہر وقت مبتلا رہتا ہوں۔
جزاک اللّہ۔