(ایمان کی سلامتی پر فرشتوں کی مسکراہٹ)
حضرت یعقوب علیہ السلام نے جب حضرت یوسف علیہ السلام کا خون آلود قمیص دیکھا تھا، جو آپ کے بھائی لے کر آئے تھے اور رو بھی رہے تھے تو کہنے لگے کہ یوسف علیہ السلام کو تو بھیڑیا کھا گیا ہے۔
وہ رو رہے تھے، جب حضرت یعقوب علیہ السلام نے قمیص کے اوپر خون دیکھا تو اس وقت وہ بھی رو پڑے تھے کہ میرا بیٹا مجھ سے جدا ہو گیا۔
لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ قمیص تو سلامت ہے، پھٹا ہوا نہیں ہے تو اپنے دل میں سوچ کر مسکرا پڑے تھے کہ یہ لگتا ڈھونگ ہی ہے۔
میرے بیٹے کو بھیڑیے نے نہیں کھایا، یہ کپڑا سلامت ہے۔
یہ اس کی دلیل ہے کہ میرا یوسف علیہ السلام بھی سلامت ہے۔
حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جب فرشتے بندے کو گناہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اللہ کے فرشتے بھی حیران ہوتے ہیں کہ یہ کتنی غفلت میں پڑ گیا، اس پروردگار کی نافرمانی کر رہا ہے۔
لیکن پھر بھی جب اُن کو بندے کے دل میں ایمان سلامت نظر آتا ہے تو وہ ایمان کی سلامتی دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیتے ہیں۔
جزاک اللّہ۔