(اللّٰہ تعالٰی کا ذکر اور شکر ادا کرنا)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210730-WA0005.jpg
Source

(اللّٰہ تعالٰی کا ذکر اور شکر ادا کرنا)

حضرت معاویہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ایک حلقہ میں تشریف لے گئے اور ان سے دریافت فرمایا: تم یہاں کیسے بیٹھے ہو؟

اُنہوں نے عرض کیا: ہم اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے اور اس بات کا شکر ادا کرنے کے لئے بیٹھے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہم کو اسلام کی ہدایت دے کر ہم پر احسان کیا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللّٰہ کی قسم! کیا تم صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہو؟

صحابہ نے عرض کیا: اللّٰہ کی قسم! صرف اسی لیے بیٹھے ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں جھوٹا سمجھ کر قسم نہیں لی بلکہ بات یہ ہے کہ جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے تھے اور یہ خبر سنا گئے کہ اللّٰہ تعالیٰ تم لوگوں کی وجہ سے فرشتوں پر فخر فرما رہے ہیں۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!