(اللّٰہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210729-WA0000.jpg
Source

(اللّٰہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں)

حضرت امامہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

اللہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں اور اس کے فرشتے ان کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔

صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا دوسری صف والوں کے لئے بھی یہ فضیلت ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دوسری صف والوں کے لئے بھی یہ فضیلت ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: اپنی صفوں کو سیدھا رکھا کرو، کندھوں کو کندھوں کی سیدھ میں رکھا کرو، صفوں کو سیدھا رکھنے میں اپنے بھائیوں کے لئے نرم بن جایا کرو، اور صفوں کے درمیان خلا کو پُر کیا کرو۔

اس لئے کہ شیطان صفوں میں خالی جگہ دیکھ کر تمہارے درمیان بھیڑ کے بچوں کی طرح گھس جاتا ہے۔

بھائیوں کے لئے نرم بن جانے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی صف سیدھی کرنے کے لئے تم پر ہاتھ رکھ کر آگے پیچھے ہونے کو کہے تو اس کی بات مان لیا کرو۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!