( اللہ تعالیٰ کی قُدرت پر غور کریں)
اگر ہم خدا کی قدرت پر غور کریں گے تو اس سے ہمارا ایمان تازہ بھی ہوگا اور مضبوط بھی ہوگا۔
خدا کی قدرت کیا ہے؟
دنیا کی تمام چیزیں خدا نے اپنی مرضی اور قدرت سے بنائی ہے۔
آپ آسمان پر نظر ڈالیں گے تو کتنا خوبصورت منظر دکھائی دیتا ہے، جو کہ بنا کسی ستون کے کھڑا ہے، اور ہم اسے ہر روز دیکھتے ہیں پر کبھی اُکتاتے نہیں ہیں۔
بارش پر غور کریں تو اس میں بھی کتنی چیزیں ہیں جس سے انسان کا ایمان اور بھی مضبوط ہو جائے، بارش ہوتی ہے وہ زمین پر گرتی ہے کھیتوں میں بھی وہ بارش کا پانی جاتا ہے، اور اس سے سارے فصل تر و تازہ ہو جاتا ہے۔
اس میں بھی انسانوں کے منافع کے لئے پھل سبزیاں، وغیرہ بنایا، پھر ہم غور نہیں کرتے۔
بس ہم ایک ہی کام کرتے ہیں اور وہ ہے ناشکری، اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنے والا بنائے، آمین۔
جزاک اللّہ۔