(اللّٰہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللّٰہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے اور یوں ہر مومن میں بھلائی ہے۔
یاد رکھو! جو چیز تم کو نفع دے کر اس کی حرص کرو اور اس میں اللّٰہ تعالیٰ کی ذات سے مدد طلب کیا کرو۔
اور ہمت نہ ہارو اور اگر تمہیں کوئی نقصان پہنچ جائے تو یہ نہ کہو اگر میں ایسا کر لیتا تو ایسا ہو جاتا اور ایسا ہو جاتا۔
البتّہ ے کہو کہ اللّٰہ تعالیٰ کی تقدیر یونہی تھی اور انہوں نے جو چاہا کیا اگر کا لفظ شیطان کے کام کا دروازہ کھول دیتا ہے۔
انسان کا یوں کہنا "اگر میں ایسا کر لیتا تو ایسا اور ایسا ہو جاتا" اس وقت منع ہے جب کہ اس کا استعمال کسی ایسے جملہ میں ہو جس کا مقصد تقدیر کے ساتھ مقابلہ ہو اور اپنی تدبیر پر ہی اعتماد ہو۔
اور یہ عقیدہ ہو کہ تقدیر کوئی چیز نہیں کیونکہ اس صورت میں شیطان کو تقدیر سے یقین ہٹانے کا موقع مل جاتا ہے۔
جزاک اللّہ۔