(اذان اور مؤذن کی فضیلت)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210521-WA0010.jpg
Source

(اذان اور مؤذن کی فضیلت)

اذان کے اصلی معنی ہیں اطلاع دینا، خبر کرنا، اور اذان دینے والے کو مؤذن کہتے ہیں۔

اذان دینے کا بہت بڑا ثواب ہے، حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن مؤذن کا سر اونچا ہوگا۔

جہاں جہاں تک اذان کی آواز جاتی ہے، وہاں تک کی تمام چیزیں مؤذن کے لئے میدانِ قیامت میں گواہی دیں گی۔

جو شخص سات سال تک صرف خدا کے لئے اذان دیتا رہے، اس کے لئے دوزخ سے نجات کا پروانہ لکھ دیا جائے گا۔

حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ جب اذان کی آواز بلند ہوتی ہے تو شیطان بھاگتا ہے کہ اسکے کانوں میں یہ اذان کے کلمات نہ پڑیں، کہ قیامت کے دن مؤذن کے حق میں گواہی دینی پڑ جائے۔

غور کریں کہ شیطان کو انسان سے کتنی دشمنی ہے وہ یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ انسان کے لئے کلمہ خیر کہہ دے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!