(اولاد کی تربیت ماں کے ذمّے ہے)
عورت صرف گھر کی نگہبان نہیں ہے، بلکہ اسکی اولاد کی بھی نگہبان ہے۔
اولاد کی پرورش، اولاد کی خدمت، اولاد کی تربیت، اور اسکی تعلیم کی ذمےداری حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت پر ڈالی ہے۔
اگر اولاد کی تربیت صحیح نہیں ہو رہی ہے، اُن کے اندر اسلامی آداب نہیں آرہے ہیں، تو اسکے بارے میں پہلے عورت سے سوال ہوگا، اور بعد میں مرد سے ہوگا۔
لہٰذا عورت سے سوال ہوگا کہ تمہاری گود میں پلنے والے بچوں میں دین و ایمان کیوں پیدا نہیں ہوا؟
انکے دلوں میں اسلامی آداب کیوں نہیں پیدا ہوئے؟
اسی لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت سے شوہر کے گھر اور اسکی اولاد کے بارے میں سوال ہوگا۔
اسی طرح ہر ایک سے اسکی ذمداری کا سوال ہوگا۔
جزاک اللّہ۔