(عورت کا ٹیڑھا پن ایک فطری تقاضہ ہے)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210417-WA0007.jpg
Source

(عورت کا ٹیڑھا پن ایک فطری تقاضہ ہے)

اللہ تعالیٰ نے مرد کو کچھ اوصاف دے کر پیدا فرمایا ہے، اور عورت کو کچھ اور اوصاف دے کر پیدا فرمایا۔

دونوں کی فطرت اور سرشت میں فرق ہے،سرشت میں فرق ہونے کی وجہ سے مرد عورت کے بارے میں یہ محسوس کرتا ہے کہ یہ میری طبیعت اور فطرت کے خلاف ہے۔

حالانکہ عورت کا آپ کی طبیعت کے خلاف ہونا یہ کوئی عیب نہیں ہے، کیونکہ یہ اُن کی فطرت کا تقاضہ ہے کہ وہ ٹیڑھی ہو۔

کوئی شخص پسلی کے بارے میں یہ کہے کہ پسلی کے اندر جو ٹیڑھا پن ہے وہ اس کے اندر عیب ہے۔

ظاہر ہے کہ وہ عیب نہیں، بلکہ اس کی فطرت کا تقاضہ ہے کہ ٹیڑھی ہو۔

اس لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہاری عورت میں کوئی ایسی بات نظر آتی ہے جو تمہاری طبیعت کے خلاف ہو، اور اس کی وجہ سے تم اس کو ٹیڑھا سمجھ رہے ہو تو تم اس کو اِس بنا پر کنڈم نہ کرو۔

بلکہ یہ سمجھو کہ اس کی فطرت کا مقتضی یہ ہے، اور اگر تم اس کو سیدھا کرنا چاہو گے تو وہ ٹوٹ جائے گی اور اگر فائدہ اٹھانا چاہو گے تو ٹیڑھا ہونے کی حالت میں بھی فائدہ اٹھا سکوگے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!