(دعا کا قبول ہونا)
حضرت زہیر نمیری رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے تو ہمارا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو بہت عاجزی کے ساتھ دعا میں لگا ہوا تھا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی دعا سننے کھڑے ہو گئے اور پھر ارشاد فرمایا:
یہ دعا قبول کروالے گا اگر اس پر مہر لگا دے۔
لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا کس چیز کے ساتھ مہر لگائے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آمین کے ساتھ۔
بلاشبہ اگر اس نے آمین کے ساتھ مہر لگا دی یعنی دعا کے ختم پر آمین کہہ دی تو اس نے دعا کو قبول کروا لیا۔
پھر اس شخص نے جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مہر کے بارے میں دریافت کیا تھا اس دعا مانگنے والے شخص سے جا کر کہا:
فلاں! آمین کے ساتھ دعا کو ختم کرو، اور دعا کی قبولیت کی خوشخبری حاصل کرلو۔
جزاک اللّہ