(پیدائش کے بعد ماں باپ کی ذمّہ داریاں)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210510-WA0008.jpg
Source

(پیدائش کے بعد ماں باپ کی ذمّہ داریاں)

اولاد پیدا ہونے کے بعد ماں باپ کی یا دیگر رشتے داروں کی بچہ سے متعلق سب سے پہلے مرحلوں کی ذمّہ داریوں میں سے ایک اہم ذمّہ داری یہ بھی ہے کہ نومولود کے کانوں میں مسنون طریقہ پر اذان اور اقامت کہیں۔

حضرت حسن بن علی اور حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہما سے روایت ہے کہ جس کے یہاں کوئی بچہ پیدا ہو، اور اس شخص نے اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی ہے تو اس بچہ کو ام الصبیان کی بیماری نہ ہوگی، یعنی اسے جنّات کے اثرات نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

نومولود لڑکا ہو یا لڑکی کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا اُمت کی متفقہ سنت ہے،اس میں کسی کا اختلاف نہیں ہے، لہٰذا اگر کوئی عذر نہ ہو تو نہلا دھلا کر نومولود کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے۔

اگر پانی میسر نہ ہو یا غسل دینا نقصان دہ ہو تو بچے کو غسل دیئے بغیر بھی اذان اور اقامت کہی جا سکتی ہے۔

اذان کہنے کے لئے باقاعدہ حافظ یا عالم کا ہونا ضروری نہیں ہے، بلکہ گناہوں سے بچنے والا کوئی بھی دیندار شخص جس کو صحیح الفاظ اذان اور اقامت یاد ہوں کہہ سکتا ہے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!