(دعوت کی فضیلت)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210724-WA0003.jpg
Source

(دعوت کی فضیلت)

حضرت حذیفہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:

لوگوں کے دلوں پر ایسے آگے پیچھے فتنے آئیں گے جس طرح چٹائی کے تنکے آگے پیچھے ایک دوسرے سے جُڑے ہوتے ہیں۔

لہٰذا جو دل ان فتنوں میں سے کسی ایک فتنہ کو قبول کر لے گا تو اس دل میں ایک سیاہ نقطہ لگ جائے گا اور جو دل اس کو قبول نہیں کرے گا تو اس دل میں ایک سفید نشان لگ جائے گا یہاں تک کہ دل دو قسم کے ہو جائیں گے۔

ایک سفید سنگ مرمر کی طرح جس کو کوئی فتنہ نقصان نہیں پہنچا سکے گا جب تک زمین و آسمان قائم ہیں۔

یعنی جس طرح سنگ مرمر پر اس کے چکنے ہونے کی وجہ سے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی اسی طرح اس کے دل میں ایمان کے مضبوط ہونے کی وجہ سے کوئی فتنہ اثر انداز نہیں ہوگا۔

دوسری قسم کا دل سیاہ خاکی رنگ کے الٹے پیالہ کی طرح ہوگا، یعنی گناہوں کی کثرت سے دل سیاہ ہو جائیگا اور جس طرح اُلٹے پیالہ میں کوئی چیز باقی نہیں رہتی اسی طرح اس دل میں گناہوں کی نفرت اور ایمان کا نور باقی نہیں رہےگا۔

جس کی وجہ سے یہ نہ نیکی کو نیکی اور نہ برائی کو برائی سمجھے گا صرف اپنی خواہشات پر عمل کرے گا جو اس کے دل میں رچ بس گئی ہوں گی۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!