(فرض نماز کے لئے چل کر جانا)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210815-WA0002.jpg
Source

(فرض نماز کے لئے چل کر جانا)

حضرت عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:

جو شخص کامل وضو کرتا ہے پھر فرض نماز کے لئے چل جاتا ہے اور نماز جماعت کے ساتھ مسجد میں ادا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔

ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمیوں کی جماعت کی نماز کہ ایک امام ہو، ایک مقتدی، اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک چار آدمیوں کی علحیدہ علحیدہ نماز سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

اسی طرح چار آدمیوں کی جماعت کی نماز آٹھ آدمیوں کی علحیدہ علحیدہ نماز سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

اور آٹھ آدمیوں کی جماعت کی نماز سو آدمیوں کی علحیدہ علحیدہ نماز سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!