(حضرت رسول اللّٰہﷺ کے زمانہ کا ایک قصہ)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210518-WA0007.jpg
Source

(حضرت رسول اللّٰہﷺ کے زمانہ کا ایک قصہ)

ایک بہت بڑی لڑائی کے لئے تیاریاں ہو رہی تھیں، ہمارے حضرت ﷺ کے ساتھی آ آ کر فوج میں نام لکھوا رہے تھے۔

تھوڑی عمر کے لڑکوں کا نام فوج میں نہیں لکھا جاتا تھا۔

لیکن رافع جن کی عمر تقریباً ۱۴ سال تھی، وہ تیر چلانا خوب جانتے تھے۔

اُن کے والد صاحب نے ہمارے حضرتﷺ سے سفارش کی۔

حضرتﷺ نے رافع کو فوج میں بھرتی کر لینے کا حکم دے دیا۔

ایک دوسرے صاحبزادے موجود تھے "سمرہ" اُن کا نام تھا، انہوں نے اپنے والد سے کہا:

اگر رافع کو بھرتی کر لیا گیا ہے تو مجھے بھی ضرور بھرتی کروائے۔

میں تو رافع سے زیادہ مضبوط ہوں، اس کو کشتی میں پچھاڑ لیتا ہوں۔

سمرہ کے ابّا جان نے حضرتﷺ سے عرض کیا۔

حضرتﷺ نے فرمایا: اچھا کشتی لڑو، سمرہ اور رافع دونوں میں کشتی ہوئی۔

سمرہ نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا، رافع کو کشتی میں پچھاڑ دیا۔

حضرتﷺ نے حکم فرمایا: سمرہ کو بھی لشکر میں بھرتی کر لیا جائے۔

یہ لڑائی اسلام کا بہت مشہور معرکہ تھا، کشتی میں جیت کر سمرہ نے اس لڑائی میں شرکت کی اور دنیا و آخرت کی فضیلت حاصل کر لی۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!