(جمعہ کے دن پہلے مسجد جانا)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210822-WA0003.jpg
Source

(جمعہ کے دن پہلے مسجد جانا)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

پہلے آنے والے کا نام پہلے، اس کے بعد آنے والے کا نام اس کے بعد لکھتے ہیں، اسی طرح آنے والوں کے نام اُن کے آنے کی ترتیب سے لکھتے رہتے ہیں۔

جو جمعہ کی نماز کے لیے سویرے جاتا ہے اُسے اونٹ صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔

اس کے بعد آنے والے کو گائے صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔

اس کے بعد آنے والے کو مینڈھا، اس کے بعد والے کو مرغی، اس کے بعد والے کو انڈا صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔

جب امام خطبہ دینے کے لئے آتا ہے تو فرشتے اپنے وہ رجسٹر جن میں آنے والوں کے نام لکھے گئے ہیں، لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!